Header Ads Widget

آپریشن سب ڈویژن حیسکو پھلیلی کے علاقے میں اسسٹنٹ لائین مین فیٹل ایکسیڈنٹ کا شکار

نامہ نگار رپورٹ: ذرائع سے اطلاعات کے مطابق مورخہ 21 اپریل بروز جمعرات اسسٹنٹ لائین مین اسرار احمد آپریشن سب ڈویژن حیسکو پھلیلی کی حد میں (ہائی ٹینشن) لائین پر کام کرتے ہوئے۔ کرنٹ لگنے سے شدید زخمی حالت میں جھلس کر پول سے لٹک گئے۔ حادثے کی اطلاعات ملتے ہی دیگر لائین اسٹاف اور عملہ جائی وقوعہ پر پہنچے اور اسسٹنٹ لائین مین اسرار احمد کو شدید زخمی حالت میں پول سے با حفاظت اتار کر ایمبولینس کے ذریعے (فرسٹ ایڈ) کیلئے حیدرآباد ہاسپیٹل پہنچایا گیا۔ جہاں سے ڈاکٹر حضرات نے زخمی ملازم کو فوری طور Burning Center پٹیل ہاسپیٹل کراچی منتقل کرنے کا مشورا دیا۔


جس کے بعد بغیر کسی دیر کیئے فوراً اسسٹنٹ لائن مین اسرا احمد کو حیدرآباد سے کراچی پٹیل ہاسپیٹل پہنچایا گیا۔ جہاں ملازم کو طبی امداد دینے کے بعد معلوم ہوا کہ اسسٹنٹ لائین مین اسرار احمد کا ایک ہاتھ ضائع ہو چکا ہے کندھے اور پیٹ اور ران پر ہائی ٹینشن کی آگ نے اپنا اثر دکھایا ہے۔ جس کی وجہ سے بچنے کے چانسز کم ہیں۔ دوسری جانب حیسکو مینجر ایچ آر ناصر خان نے حادثے کے فورن بعد حیسکو پھلیلی سب ڈویژن کے ایکٹنگ ایس ڈی سو لائین سپریٹینڈنٹ-1 محمد جمن جمانی کو معطل کر کے حیسکو ہیڈکوارٹر میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے دفتر سے منسلک رہنے کا آٖفیس آرڈر جاری کردیا۔

اور پھر دوسرے روز یعنی مورخہ 22 اپریل 2022 بروز جمعتہ المبارک کو اسسٹنٹ لائین مین اسرار احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے. انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ ایسے ہی حیسکو میں اپنا خون پسینہ بہا کر ایک لائین اسٹاف ملازم اسرار احمد اس ادارے اور کمپنی کیلئے اپنی جان تک سے ہاتھ دھو بیٹھا اور یہ کوئی پہلی بار حادثہ نہیں ہوا۔ حیسکو کی تاریخ لائن اسٹاف کے ایسے سینکڑوں اور ہزارون حادثات سے بھری ہوئی ہے۔ حیسکو اس وقت نا اہل افسران اور نا اہل بی او ڈی اور نا اہل حیسکو مینجمینٹ کی وجہ سے کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے۔ جہاں لائین اسٹاف ملازمین کی حفاظت کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیئے گئے۔ ہائی ٹینشن لائین پر کام کرنے لائین اسٹاف ملازمین کیلئے (بکٹ کرین) کی خریداری کیلئے 2021 میں حیسکو بی او ڈی سے منظوری لی گئی، ٹینڈر بھی جاری کر دیئے گئے اور اب 2022 بھی گذرنے کو ہے۔ مگر حیسکو میں لائین اسٹاف کی حفاظت کیلئے کہیں بھی دور دور تک (بکٹ کرین) کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ حیسکو سیفٹی ڈپارٹمینٹ بس تربیتی سیمینار منعقد کرانے کی حد تک محدود ہے۔ 



واپڈا کی سب سے بڑی سی بی اے کی دعویدار ہائیڈرو یونین کو بھی حیسکو کے اس اہم اثاثے لائین اسٹاف کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ کیوں کہ ہائیڈرو کے اکاؤنٹ میں روزانہ ماہانہ اور سالانہ لاکھوں اور کروڑوں روپے جمع ہو رہے۔ مگر آج ایک گھر سے گھر کو چلانے والا کفیل چلا گیا۔ ایک ماں باپ سے ان کا آخری سہارا چلا گیا۔ ایک خاتوں سے اس کے سر کا تاج بھی گیا اور معصوم یتیم بچوں کے سر سے باپ کا آخری سہارا بھی گیا۔ تو کیا یہ حیسکو مینجمینٹ اس غریب خاندان کے اتنے بڑے حادثے  میں نقصان کا ازالہ کر سکے گی؟ کیا معصوم بچوں کو ان کا باپ واپس مل پائے گا؟ حیسکو مینجمینٹ کو نعرے بازی کے بجائے عملی طور باور کرایا جائے تک حیسکو میں فوری طور لائین اسٹاف کی حفاظت کیلئے بکٹ کرین اور دیگر (ٹی اینڈ پی) فوراً مہیا کی جائے اور سیفٹی کے حوالے سے حیسکو سیفٹی ڈپارٹمینٹ کو اپنا ذمیدارانہ کردار ادا کرنا چاہیئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents