Header Ads Widget

ایس ڈی او حیسکو (سول) فنانشل پاور حاصل نہ ہونے کے باوجود کروڑوں روپے کے ٹینڈر جاری کرتا رہا۔ اہم انکشاف

ویب ڈیسک: حیسکو چیف نور احمد سومرو نے اپنے ذات بھائی ایس ڈی او حیسکو سول سب ڈویژن-2 ظفر سومرو کو دن دگنی رات چوگنی ترقی کرادی۔ حیسکو (سول ڈویژن) گریڈ-18 کے ایگزیکٹو انجنیئر انجنیئر بدرالدین شیخ کو GSC Civil ڈویژن میں تبادلہ کروا دیا اور اپنے ذات بھائی ظفر سومرو ایس ڈی او حیسکو سول سب ڈویژن-2 کو ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ڈویژن گریڈ-18 کی اضافی Lookafter چارج دیکر حیسکو میں میرٹ کا جنازہ نکال دیا۔ قواعد و ضوابط کے برعکس ایک ڈپلوما پاس/ بی ٹیک ایس ڈی او سول ظفر سومرو کو ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ڈویژن کے اہم عہدے پر بٹھا دیا۔ یاد رہے کہ حیسکو سول سب ڈویژن کے ایس ڈی او ظفر سومرو کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کی بڑی فائیل اس وقت دبائی ہوئی ہے۔ جس میں حیسکو (سول ڈویژن کے ٹینڈر ورکس) میںکروڑوں روپے خورد برد کرنے کے سنگین الزامات عائد ہیں اور آڈٹ پیراز بھی پینڈنگ ہیں۔ 

جبکہ حیسکو سول سب ڈویژن-2 ایس ڈی او ظفر سومرو کے خلاف جعلی ڈگری کی کمپلینٹ بھی حیسکو ہیڈکوارٹر میں فائلوں کے نیچے دبائی گئی ہے۔


ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (اول ڈویژن ) کی اضافی چارج ملتے ہی ظفر سومرو نے دوسری بار حیسکو افسران کے بنگلوز کی رپیئر اینڈ مینٹیننس کیلئے لاکھوں روپے کے جعلی ٹینڈر دوبارہ جاری کردیے ہیں۔ جبکہ اضافی چارج کے آفیس آرڈر میں کلیئر کٹ لکھا ہوا کہ (فنانشل پاور) مینجر (سی ایم اینڈ او) کو حاصل ہونگے۔ تو ایک ایس ڈی او سول کروڑوں روپے کے ٹینڈر کس طرح جاری کر رہا ہے؟ 


اور قومی احتسابی ادارے میں اور ایف آئی اے حیسکو میں ہونے والی اس کروڑوں روپے کی کرپشن پر کاروائی کرنے کے بجائی خاموش اختیار کی ہوئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents