Header Ads Widget

وفاقی بجٹ 2022 وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں کتنا اضافہ ہوگا؟

 وفاقی بجٹ 2022 وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں کتنا اضافہ ہوگا؟

(ویب ڈیسک اسلام آباد) بجٹ 2022 میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم تجویز سامنے آئی، وزارت خزانہ کی جانب سے سمری منظوری کے لئے بھیجی جاری ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے منتظر   سرکاری ملازمین بجٹ 2022 پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، وزارت خرانہ نے سمری منظوری کے لئے ارسال کردی ہے جس کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا،اتحادی جماعتوں,وزارتوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجاویز حکومت کو پیش کی، حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط اور ملکی معیشت کے پیش نظر پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات مکمل ہونے تک آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجاویز دی جبکہ حکومتی اتحادیوں اور دیگر وزارتوں کی جانب سے مہنگائی کے پیش نظر وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 تا 20 فیصد اضافے کی تجاویز وزیراعظم اور کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

 وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن کو سفارشات مکمل کرنے کو 30 جون 2022 تک توسیع دی ہے،وفاقی ملازمین کے تنظیمی ڈھانچے،تنخواہوں اور پنشن کے نظام میں اصلاحات پر عملدرآمد 2023-24 کے بجٹ سے ہونے کا امکان ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents