Header Ads Widget

ڈپٹی مینجر (ایڈمن) و ڈپٹی مینجر حیسکو (ٹرانسپورٹ) سیف الدین میمن کو حیسکو ہیڈکوارٹر سے ہٹا کر ریجنل ٹریننگ کالج حیسکو جامشورو ٹرانسفر کردیا

ویب ڈیسک حیدرآباد: ڈپٹی مینجر ایڈمن/ ڈپٹی مینجر ٹرانسپورٹ حیسکو حیدرآباد جناب سیف الدین میمن کو اچانک حیسکو ہیڈکوارٹر سے ہٹاکر ریجنل ٹریننگ کالج حیسکو جامشورو پوسٹ کردیا گیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حیسکو ہیڈکوارٹر میں چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز سے 05 لیٹر فی پرچی پر فیول لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جب کہ دوسری طرف یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حیسکو ہیڈکوارٹر میں اور دیگر فیلڈ فارمیشن میں چلنے والی گاڑیوں کی انفارمیشن موصول ہوئی ہے اس میں انتہائی بڑے انکشاف سامنے آئے ہیں۔ کہ آف روڈ گاڑیوں پر ہر مہینے فیول اشو کیا جا رہا ہے، لاگ بک پارٹ-2 غائب ہیں، بوگس لاگ بک بھرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سیف الدین میمن پر سیپکو میں بطور ڈپٹی مینجر TMP فیک انرول مینٹ کے ذریعے ملازمین کو ریگیولر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، اور سسپینڈ کر کے انکوائری بھی کی گئی تھی۔ اس کے بعد سیف الدین میمن نے سیپکو میں سیپکو ٹاپ مینجمنٹ کے خلاف ایک رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ الزام عائد کیا تھا، کہ سیپکو میں اپگریڈیشن/ پروموشن پر لاکھوں روپے لیئے اور دیئے جاتے ہیں اور سیپکو میں انتہا درجے کی کرپشن ہے۔ یاد رہے اس وقت CEO سیپکو سعید احمد ڈاوچ تھے، جنہوں نے ان تمام تر الزامات کی تردید کردی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents