Header Ads Widget

وزارت خزانہ کی طرف سے پاکستانی معیشت کو درپیش 5 بڑے مسائل کی نشاندہی

 ویب ڈیسک اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پاکستان کی معیشت کو درپیش 5 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی ہے۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں وزارت خزانہ نے کہا کہ معاشی فیصلے مستقبل کی یقینی صورتحال کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا، نوٹیفکیشن جاری

وزارت خزانہ کے مطابق بڑھتی مہنگائی معیشت کے لیے بڑا چیلنج ہے، حکومت عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ برداشت کررہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت کو بیرونی خسارے اور روپے کی بے قدری کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے، ملک شدید غیر یقینی کا شکار ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا مسئلہ درپیش ہے، رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 5 اعشاریہ 97 فیصد رہی۔

اعلامیے کے مطابق شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کے باوجود ملک کو معاشی مسائل درپیش ہیں، بڑا چیلنج معیشت کو مستحکم رکھنا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مئی میں مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ میں رہے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents