ویب ڈیسک حیدرآباد: سورس انفارمیشن سے ملنے والی انفارمیشن کے مطابق سپریٹینڈنگ انجنیئر حیسکو لاڑ عبدالغفور شیخ صاحب نے اپنے کیریئر کے آخری دور میں حیسکو لائین اسٹاف کے خلاف بڑی کارروائی کر ڈالی
ایس ای آپریشن سرکل حیسکو لاڑ عبدالغفور شیخ نے E&D رولز سزا اور جزا کے
تحت اپنے اختیارات کا جائز یا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آپریشن سب ڈویژن حیسکو پریٹ آباد/ پھلیلی کے لائین سپریٹینڈنٹ-2 نادر علی کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دیدی ہے۔ اس کے علاؤہ سپریٹینڈنگ انجنیئر عبدالغفور شیخ نے اپنے جائز/ ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے
محمد عرس لائین سپریٹینڈنٹ-1 سابقہ پلیس آف پوسٹنگ ٹھٹہ اور موجودہ ایس ڈی او حیسکو کنسٹرکشن سب ڈویژن نوابشاھ کو 02 سال کیلئے سالانہ انکریمنٹ روکے رکھنے کی مائینر پینلٹی عائد کی ہے۔ اس کے علاؤہ سپریٹینڈنگ انجنیئر جناب عبدالغفور شیخ صاحب نے
امداد علی لائین سپریٹینڈنٹ-2 سابقہ پلیس آف پوسٹنگ پھلیلی اور موجودہ حیسکو پریٹ آباد کو بھی 02 سال تک سالانہ 02 انکریمنٹ 02 سال کیلئے روکے رکھنے کی مائینر پینلٹی عائد کی ہے۔ اور اس کے علاؤہ سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو لاڑ جناب عبدالغفور شیخ نے اپنے جائز/ ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن لائین فورمین-1 آپریشن سب ڈویژن پھلیلی کو حیسکو نوکری سے جبری ریٹائرڈ کرنے کی میجر پینلٹی عائد کر کے اپنے سفاکانہ کیریئر کی حیسکو میں ایک بڑی تاریخ رقم کردی ہے۔
جس کے بعد حیسکو لیبر اسٹاف میں خاصی تشویش پائی جا رہی ہے۔ اور متعدد حیسکو لیبر اسٹاف سے یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ حیسکو افسران اپنے افسروں کے خلاف سزا اور جزا کے تحت کیوں کوئی کاروائی نہیں کرتے صرف حیسکو لوئر اسٹاف کو گریڈ 01 سے لیکر گریڈ-16 تک تعصبانہ انتقامی کارروائیوں کے نتیجے میں سزائیں دیکر نوکری سے جبری ریٹائرڈ کیا جا رہا ہے، برطرف کیا جا رہا ہے سالانہ انکریمنٹ ماری جا رہی ہیں۔ حیسکو میں آفیسر راج ہے قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ جب کہ متعدد حیسکو افسر خود بڑے راشی اور ڈاکو ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی جس سے قانون سب کیلئے برابر ہے کا تصور ختم ہو جاتا ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔