Header Ads Widget

پاکستان واپڈا ہائیڈرو کو پھدو کھاتے میں چندہ رکوری کرنے میں شدید مخالفت کا سامنہ

 ویب ڈیسک حیدرآباد: مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق 29 اپریل 2022 کو آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری محترم اقبال احمد خان نے شہید لائین مین کی بیوہ بچوں اور فیملیز کے نام پر حیسکو ملازمین کو ملنے والے سالانہ بونس اور ٹی اے ڈی میں آنکھیں ڈالتے ہوئے چندہ مہم کیلئے لیٹر جاری کیا تھا۔ جو لیٹر منظر عام پر آتے ہی ہائیڈرو مرکزی، صوبائی اور دیگر سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژنل چیئرمین کیلئے کڑی آزمائش ثابت ہوا، جس کے بعد ہائیڈرو یونین  کے مرکزی، صوبائی اور دیگر سرکل، ڈویژنل اور سب ڈویژنل عہدیداران کو موں کی کھانی پڑی، حیسکو ملازمین کی طرف سے 200 دو سو، 500 پانچ سو اور 1000 ہزار روپے الگ سے چندہ دینے کا بائیکاٹ کیا گیا اور سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ 

ہائیڈرو کے دیگر مزدور لیبر یونین نے مؤقف اپنایا کہ جب ہائیڈرو کے اکاؤنٹ میں روزانہ، ماہانہ اور سالانہ کروڑوں روپے جمع ہو رہے ہیں تو مزدوروں کے بیوہ بچوں کیلئے اس یونین فنڈ کا استعمال کیوں نہیں کیا جاتا؟ اور اس یونین فنڈ سے عام حیسکو واپڈا مزدور کو اس وقت تک آخر کونسا فایدہ دیا گیا ہے۔ جو دیکھنے میں آرہا ہے تو تنخواہیں، الاؤنس اور اسکیل روائیز کیلئے تو اسلام آباد حکومت کے سامنے رحمٰن باجوہ کی کاوشیں سر فہرست ہیں پھر یہ یونین فنڈ کیوں نہ اس کو دیا جائے۔ جبکہ ہماری ہائیڈرو یونین تو ایک اسسٹنٹ لائن مین کی بدلی بھی نہیں کرا سکتی اور میٹنگ اور اسلام آباد اور سائیں کی آئے روز دعوتوں کیلئے ہم سے ہر مہینے الگ سے چندے کا ڈیمانڈ کیا جاتا ہے؟ سالانہ بونس، ٹی آی ڈی اے، ہمارے پرسنل کلیم ہیں، ہم اس رقم سے صوبائی جنرل سیکریٹری کو مزید چندہ کیوں دیں؟ جبکہ ماہانہ ہمارا یونین فنڈ کی مد میں چندہ پہلے ہی کٹتا رہتا ہے۔

جبکہ آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد کے زونل چیئرمین روشن ملک نے 40000 چالیس ہزار روپے کا چندہ جمع کرنے ہائیڈرو لیبر ہال گاڑی کھاتہ حیدرآباد میں حاضری لگائی اور ساتھ ہی حیسکو مزدوروں کو کچی پرچہ بھی دکھائی۔ دوسری طرف بلاگ اور سوشل میڈیا پر ہائیڈرو یونین عہدیداران کے زبردستی چندہ وصول کرنے کے پول فاش کرنے پر ہائیڈرو یونین کے مرکزی، صوبائی اور دیگر عہدیداران نے مخالفت تیز کردی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents