Header Ads Widget

جی ایس او حیسکو میرپورخاص یونین مافیہ کمیشن ایجنٹ بن کر حیسکو ملازمین کو لوٹنے لگے

 ویب ڈیسک میرپورخاص: حیسکو ملازمین کو آئے روز در پیش مسائل کے متعلق تو رپورٹس ملتی رہتی ہیں، مگر حال ہی میں چند دن پہلے کی ایس او حیسکو میرپورخاص سے ویب ٹیم کو انفارمیشن موصول ہوئی کہ جب جب  ملازمین کے ٹی اے ڈی اے پاس ہوتے ہیں، بونس ملتا ہے تو اس پر ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین عارف چھٹی ہر ملازم سے کمیشن کے نام پر 20 سے 35 فیصد رکوری کرتا ہے۔ معلوم نہیں وہ پیسے کس کو دیئے جاتے ہیں تاہم عارف بھٹی کہتا ہے کہ یہ رقم آڈٹ، اکاؤنٹس اور فنانس والوں کو دینی پڑتی ہے جس سے ہمارے ٹی اے ڈی اے پاس ہوتے ہیں۔ جبکہ اگر کوئی ملازم یہ کمیشن دینے سے انکار کرے تو اس کے خلاف انتقامی کاروائی کی جاتی ہے۔

بلکہ اب تو جو لسٹ اکاؤنٹس سیکشن سے پاس ہوکر آتی ہے ، اس میں سے بینک عملے کے تعاون اور ملی بھگت سے کسی بھی ملازم کے اکاونٹ میں مزکورہ ٹوٹل رقم ٹرانسفر کرکے 20 سے 35 فیصد کٹوتی کر کے ہر ملازم کے اکاونٹ میں بقایہ رقم بھیج دی جاتی ہے۔ تاہم اتنے بڑے اسکینڈل کے باوجود اب تک اس معاملے پر حیسکو کے کسی متعلقہ افسر، ایگزیکٹو انجنیئر (ایس ایس اینڈ ٹی) حیسکو میرپورخاص، سپریٹینڈنگ انجنیئر جی ایس او حیسکو سرکل حیدرآباد رمیش کمار اور ڈائریکٹر (ایس اینڈ آئی) اعجاز شیخ نے تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی۔ یونین لیڈروں نے عام حیسکو ملازم سے ہر مہینے چندے اور کمشین کٹوتی کر کے ملازمین کو کنگال بنا لیا ہے۔ جبکہ بہت سارے ملازمین کا یہ موقف ہے کہ یہ سب عبداللطیف نظامانی کی ایماں پر ہو رہا ہے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے یہ ظلم اور زیادتی آخر کب تک چلتی رہے گی؟

حیسکو جی ایس او میرپورخاص میں اس فراڈ میں اکاؤنٹنٹ سمیت ہائیڈرو یونین کے عارف بھٹی، نصر اللّٰہ رضوان، فضل، اور امجد شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents