ویب ڈیسک حیدرآباد: حیسکو کے مختلف ڈپارٹمینٹس کے متعدد دفتروں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ حیسکو جی ایس سی سمیت تقریباً 40 سے زائد دفتروں کی کئی سالوں سے گاڑیاں آف روڈ ہیں، مگر ان کو لاگ بک میں آف روڈ کے بجائے آن روڈ دکھا کر جعلی لاگ بک بھر کر ہر مہینے لاکھوں روپے کے جعلی فیول بل بنائے جا رہے ہیں اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے، کہ جہاں دفتر میں کوئی مزدا یا سوزوکی ڈاٹسن کھڑی ہے اور وہ ڈیزل گاڑی ہے تو اس ڈیزل گاڑی پر جعلی طریقے سے پٹرول اشو کروایا جا رہا ہے۔ ایسے دفتروں کا جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ رکارڈ اور جعلی لاگ بک بھرنے کی کاپیاں ویب ٹیم کو موصول ہو چکی ہیں۔ جو کسی بھی وقت تحقیقاتی اداروں کے سامنے پیش کی جا سکتی ہیں۔
اور یہ سلسلہ چند سالوں سے جاری ہے۔ حیسکو چیف نور احمد سومرو، حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن اور فنانس ڈائریکٹر کے بلکل ناک نیچے یہ کروڑوں کی کرپشن ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کبھی کبھی تو حیسکو ملازمین کو ماہانہ تنخواہ دینے کیلئے بھی حیسکو فنانس کے پاس پیسے نہیں ہوتے اور پھر پیسے کیوں ہونگے۔ جب اتنے سارے پٹرول ڈیزل کے جعلی بل بناکر کلیم کروائے جائیں گے، جعلی ٹی اے ڈی اے پاس ہونگے تو یقیناً پھر حیسکو کا بیڑا غرق ہونا ہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ موجودہ سی ای او حیسکو نور احمد سومرو ہے جس کو کمانڈ اور کنٹرول کرنا نہیں آتا۔ کمپنی اس وقت ایک ناتجربہ کار اور کرپشن افسر کے حوالے کی گئی ہے جس نے حیسکو کو تباہی کے کنارے لاکر کھڑا کردیا ہے اور خود بھی رٹائرڈ ہونے والا ہے۔
ٹیم کو ایسے جعلی بل پاس کروانے اور جعلی بک بھرنے کا رکارڈ بھی موصول ہوا ہے جو کمپنی کے بہتر مفاد میں کسی بھی وقت وائرل کر کے کرپٹ افسران کے چہروں کو بے نقاب کردیا جائیگا۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔