ویب ڈیسک حیدرآباد: ایک رٹائرڈ حیسکو آفیسر نے حیسکو چیف نور احمد سومرو کے متعلق کچھ بڑے رازوں سے پردہ فاش کر دیا ہے۔ حیسکو چیف کے روز مرہ بیانات کے پیش نظر کہ ہم بجلی چوروں کو نہیں چھوڑیں گے سخت قانونی کارروائی کرینگے۔ پر رٹائرڈ حیسکو آفیسر نے غصے میں آکر اب تک کا سب سے بڑا انکشاف کیا، کہ برائے مہربانی اس حیسکو چیف نور احمد سومرو کو کہو کہ پہلے اپنے رٹائرڈ حیسکو چیت کی زمینوں پر جھانگارا فیڈر سے لگائے گئے ڈائریکٹ ٹیوب ویل ٹرانسفارمر تو ہٹائے پھر بڑے بڑے دعوے کرے؟ تصویروں میں جو زمین پر ڈائریکٹ ٹرانسفارمر چلتے دکھائی دیتے ہیں، انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک رٹائرڈ حیسکو افسر پلاننگ اور حیسکو پروکیورمنٹ کے بڑے عہدے پر رہا ہے اور یاد رہے کہ ماضی میں بھی یہ آفیسر آڈٹ پیراز اور انکوائریز اسکینڈل میں سر فہرست رہا ہے اور رٹائرڈ ہوتے وقت بھی اس کا کیرئیر داغدار ہی رہا ہے۔ رٹائرڈ حیسکو افسر نے مزید بتایا کہ وقفے وقفے سے فارم ہاؤس پر جاکر بڑی بڑی پارٹیاں ہوتی ہیں، قاسم آباد کی طرح رنگ برنگی محفلیں ہوتی ہیں۔ کیا حیسکو چیف نور احمد سومرو صاحب کا اب یہ ہی وقار رہ گیا ہے؟
جب حیسکو چیف خود اپنے رٹائرڈ حیسکو افسران کی زمینوں پر ان کو مفت کے ٹرانسفارمر لگوا کر دیگا اور فیڈر سے ڈائریکٹ کر کے دیگا، تو حیسکو چیف کے متعلق باقی حیسکو صارفین اور عام عوام میں کیا تاثر پیدا ہوگا؟ جب حیسکو چیف کے اتنے بڑے عہدے پر بیٹھ کر خود رٹائرڈ حیسکو افسران کو چوری کی بجلی سے اپنی زمینیں آباد کرنے کیلئے کھلم کھلا بجلی چوری کی اجازت دی گئی ہے۔
اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حیسکو میں جہاں کہیں بدنظمی، بدانتظامی اور بجلی چوری ہوتی ہے۔ سمجھو کہ بلی چوروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ حیسکو چیف نور احمد سومرو کی ایمانداری اور فرض شناسی کے متعلق اس وقت سوشل میڈیا میں بھی بڑے چرچے ہیں، کہیں وہ ڈانس پارٹیز اور بھنگڑے کرنے میں مصروف دکھائی دیتا ہے، کہیں بڑے بڑے تحائف لینے میں اور کہیں سیاسی شخصیات کے پاؤں میں گرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے، تو کہیں اپنے آشیرواد افسروں کو بجلی چوری کی سہولت مہیا کرنے میں۔
اب فیصلہ عوام اور حیسکو صارفین نے کرنا ہے، کہ حیسکو میں بدنظمی، بد انتظامی اور بجلی چوری کا ذمیدار حیسکو چیف نور احمد سومرو ہے یا کوئی اور؟
نہ صرف یہ بلکہ جھانگارا فیڈر سے ایچ ٹی کے 15 غیر قانونی پول لگا کر فارن ہاؤس تک ایچ ٹی لائین پہنچا کر مگر کے ٹرانسفارمر دلا کر حیسکو چیف نے ایک مثال رقم کردیا ہے کہ حیسکو چیف نور احمد سومرو جو چاہے حیسکو میں کر سکتا ہے نہ اس کی آڈٹ کرنے والا کوئی ہے نہ اس کی انکوائری کرنے والا کوئی ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔