ویب ڈیسک حیدرآباد: کے مطابق حالیہ اکتوبر 2021 میں حیسکو میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانیاں ہوئیں اور حیسکو کہ تاریخ میں پہلی بار حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کے خلاف حیسکو لیڈی اسپورٹس پلیئرز نے حراسمینٹ کا الزام عائد کیا اور ایک آڈیو واٹس ایپ وائس نوٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا۔
اس کے علاؤہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن پر اپنی گاڑی میں حیسکو لیڈی اسپورٹس کو لیکر جانے کی وڈیو بھی وائرل ہوئی۔ اور اسی حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کو بھاری رشوت کے عیوض اپروول لیکر متعدد حیسکو آفیسرز اور خاص طور پر میمن کمیونٹی اور دیگر افسران کو اہم پوسٹوں پر تعینات کیا گیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور نور احمد سومرو نے حیسکو میں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر پہلی بار حیسکو کی تاریخ میں گریڈ 18 کے ایگزیکٹو انجنیئر بدرالدین شیخ کو ہٹاکر ایک جعلی ڈپلوما بی ٹیک ڈگری ہولڈر ظفر سومرو کو ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول) کا Lookafter چارج دیکر اس کے ذریعے حیسکو افسران کے بنگلوز اور فلیٹس کی مد میں کروڑوں روپے کے ٹینڈر جاری کر کے اور متعدد کانٹریکٹر سے بھاری رشوت لیکر انہیں ورک آرڈر اوارڈ کیئے۔ جس کی خبریں سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئیں۔اور پھر حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن نے اپنی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کی بدنامی ہونے پر حیسکو سوشل میڈیا میں (سوشل ریفارمر) اور حیسکو بچانا ہے تو ملازمین کو بچانا ہوگا، کہ حیسکو انصاف لیبر یونین کے سرگرم کارکن اور صوبائی پریس سیکریٹری ایم ایچ جمالی کو نوکری سے برطرف کر کے ذاتی عناد پر ایک محاذ کھڑا کر دیا اور دیگر حیسکو ملازمین کیلئے ایک پیغام جاری کیا کہ جو کوئی جمالی کی طرح آواز بلند کریگا اس کو نوکری سے فارغ کردیا جائیگا، اسی طرح حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیئے بغیر خود جج بن کر انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے حراسمینٹ کا دعویٰ کرنے والی حیسکو لیڈی اسپورٹس پلیئر عظمیٰ لال کو بھی جبری ریٹائرڈ کر دیا۔ یاد رہے کہ اس ظلم و بربریت کے خلاف حیسکو میں سرگرم 02 اہم یونین ہائیڈرو اور پیغام عبداللطیف نظامانی اور ساجن پہنور بلکل خاموش دکھائی دیئے اور حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کے اس جارہانہ ظالمانہ، سفاکانہ اور غیر منصفانہ اقدامات کے خلاف کوئی مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا۔
حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر نور احمد سومرو اور حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کے خلاف اس وقت انیلا نظیر حیسکو لیڈی اسپورٹس پلیئر گریڈ-16 اور جبری نوکری سے برطرفی پر ایم ایچ جمالی کیس رجسٹر کروانے کے پراسیس میں ہیں اور اس کے علاؤہ سیکورٹی آفیسر علی مردان بھی حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی طرف سے پروموشن رد کرنے پر سی پی فائیل کرانے کے مرحلے میں داخل ہو چکے اور دیگر بھی کئی کیس اس وقت پراسیس میں ہیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔