Header Ads Widget

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا برساتی پانی میں ڈوبی ہوئی حیسکو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سوسائٹی نوابشاھ کا دؤرا

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | 30 اگست 2022

سندھ میں حالیہ بارشوں میں شدید نقصان کے بعد، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر برائے بجلی و توانائی خرم دستگیر حیسکو اور سیپکو کی مانیٹرنگ اور حیسکو صارفین اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے حیسکو ہیڈکوارٹر واٹر ونگ کالونی میں کیمپ آفس قائم کیا تھا۔

اور جب ان کو معلوم ہوا کہ حیسکو نوابشاھ کی 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سوسائٹی نوابشاھ مکمل طور ڈوبی ہوئی ہے اور نوابشاھ مکمل اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی نکاسی میں ضلعی انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے، تو وہ فوراً 29 اگست 2022 کو نوابشاھ چلے آئے، اور نوابشاھ پہنچتے ہی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو اور سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ رشید احمد انصاری کے ہمراہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سوسائٹی نوابشاھ کا دؤرا کیا، اس وزٹ کے دوران ایس ای جی ایس او سرکل حیسکو حیدرآباد رمیش کمار غائب رہے۔

جبکہ سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ رشید احمد انصاری وفاقی منسٹر کو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے رہے۔ جس کے بعد کل مورخہ 29 اگست 2022 بروز پیر کو وفاقی وزیر خرم دستگیر کی خصوصی ہدایات پر 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سوسائٹی نوابشاھ کو کلیئر کر کے ٹوٹل 19 فیڈرز کی بجلی بحال کردی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents