حیسکو ریجن میں جہاں جہاں برساتی پانی اور نالوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے سرکاری عمارات کو شدید نقصان پہنچا ہے، وہاں حیسکو کے متعدد گرڈ اسٹیشنز میں سوئچ یارڈ تک برساتی پانی پہنچ گیا، اور متعدد حیسکو گرڈ اسٹیشن ڈوب چکے ہیں، وہیں حیسکو دفتروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس وقت بھی متعدد حیسکو آپریشن دفتر، سب ڈویژن برساتی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
مگر افسوس حیسکو (سول ڈویژن) جہاں ہر روز اور ماہنامہ لاکھوں اور کروڑوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے، جعلی بل پاس ہوتے ہیں، جعلی اور سفارشی ٹھیکیداروں کو کانٹریکٹ اوارڈ ہوتے ہیں، افسروں کی خوشامد کی جاتی ہے۔ فرمائشی پروگرام پر لاکھوں روپے حیسکو افسران کے بنگلوز اور کوارٹرز کی رپیئر اور مینٹیننس کے نام پر خرچ کر دیئے جاتے ہیں، جس کی اس وقت سربراہی نا اہل ایس ڈی او (سول) ظفر سومرو جس کو سفارشی سی ای او حیسکو نور احمد سومرو نے اپنا کماؤ پوت بنا کر ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول) کی چارج سے نوازا ہوا ہے۔ اس نا اہل ظفر سومرو کے پاس سول ڈویژن میں حیسکو دفتروں اور گرڈ اسٹیشنز سے پانی نکالنے کیلئے نا کوئی مشینری ہے نہ کوئی پلاننگ ہے، بس پلاننگ ہے تو حیسکو کو لوٹنے کی، ڈاکہ ڈالنے کی، چونا لگانے کی۔
اور حیسکو سول ڈویژن کی نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے متعدد حیسکو گرڈ اسٹیشن اور دفتر اب تک برساتی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔