بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد| 22 ستمبر 2022
دھرمیندر ایس ایس او-1 پوسٹنگ ایٹ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن ٹنڈو محمد خان، جو ایگزیکٹو انجنیئر 132 کے وی گرڈ اسٹیشن ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن (جی ایس او) حیدرآباد
صبیح الزمان عباسی جو سپریٹینڈنگ انجنیئر جی ایس او سرکل حیسکو حیدرآباد رمیش کمار کے خاص م خاص کماؤ پوت اور نظامانی صاحب کے ساتھ سیلفیاں بنانے والے دھرمیندر کو یہ بھی نہیں پتا، کہ ٹی ایم خان ہے کہاں؟ مگر زیر تذکرہ افسران اور سائیں نظامانی صاحب کے خاص آشیرواد سے نہ صرف اس کی اٹیچمینٹ 132 کے وی گرڈ بائی پاس روڈ حیدرآباد پر اٹیچمینٹ کی بنیاد پر (ہاؤس اسسیسمینٹ) اور (اوور ٹائم) کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ جو ایک (آڈٹ پوائنٹ) بنتا ہے؟ حیسکو آڈٹ کو اٹیچمینٹ کی بنیاد پر اوور ٹائم لینے والے دھرمیندر کی رکوری کرنی چاہئے تھی، مگر شاید حیسکو (آڈٹ ٹیم) بھی اس کی رکوری کرنے سے ڈرتی ہے۔ کیوں کہ یہ نظامانی اور دیگر افسران کا خاص م خاص ہے۔
جہاں اس کی پوسٹنگ ہے ٹی ایم خان وہاں ایس ایس او گریڈ-1 کی 03 پوسٹیں خالی ہے۔ جہاں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پر ایک ایس ایس او-2 پیر صاحب بھی بیٹھے ہوئے ہیں، جس کی اصل پوسٹنگ 132 کے وہ ٹھٹہ گرڈ اسٹیشن پر ہے، کیوں کہ وہ آر ایس صاحب کا منظورِ نظر اور خاص آدمی ہے اور گھر بھی ٹنڈو محمد خان میں ہے، جو کتنے عشروں سے اسی گرڈ پر مزے اڑا رہا ہے۔ جبکہ ایس ایس او-2 کی ٹی ایم خان میں پوسٹ ہی نہیں ہے اس کے باوجود وہ اپنے گھر کی سہولت کی وجہ سے وہاں کام کر رہا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ سفارشی ڈیپوٹیشن والی سہولیات دیگر حیسکو ملازمین کیلئے میسر کیوں نہیں ہے؟ جبکہ حیسکو 132 کے وہ ٹی ایم خان میں گرڈ ہے۔ جہاں آئی پی پیز کے سرکٹ بھی آتے ہیں، جہاں حیسکو میرپورخاص، ٹھٹہ اور بدین تک پاور سپلائی جاتی ہے، اس گرڈ کا یہ حال ہے کہ وہاں ایک ایس ایس او-2 تین ایس ایس او-1 کی جگہ اکیلا کام کر رہا مطلب کہ جس کی پوسٹنگ ہے وہ باہر اٹیچمینٹ پرکام کر رہے ہیں اور ڈیپوٹیشن والے اس گاڑی کو دھکہ دیکر چلا رہے ہیں، جن کی موجودگی میں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ایک 66 کے وی کا پاور ٹرانسفارمر بھی جل چکا ہے۔ جس کی وجہ سے حیسکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ مگر افسوس کہ حیسکو مینیجمینٹ اور متعلقہ جی ایس او کے اعلیٰ افسران اس سارے عمل پر آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ جس کہ وجہ سے حیسکو کو روزانہ، ماہانہ اور سالانہ کروڑوں روپے کا معاشی نقصان پہنچایا رہا ہے وہ بھی صرف سفارشی، ٹرانسفر پوسٹنگ اور پسند نا پسند کی بنیاد پر حیسکو کا بیڑا غرق کیا جا رہا ہے۔
مگر دیکھا جائے تو 1000 ایک ہزار روپے بھی اگر کسی کو اوپر تنخواہ یا الاؤنس میں ملیں تو حیسکو (انٹرنل آڈٹ ٹیم) رٹائرڈ ملازمین کا بھی گھیرا تنگ کر لیتی ہے مگر اتنا بڑا مگر مچھ حیسکو کو برسوں سے لوٹ رہا ہے؟ جو پوسٹنگ کی جگہ ڈیوٹی نہیں کرتا اور ہاؤس اسسیسمیںٹ اور اوور ٹائم کی لالچ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن بائی پاس پر اٹیچمینٹ کا آرڈر نکلوا کر سارا دن نظامانی صاحب اور ایگزیکٹو انجنیئر اور سپریٹینڈنگ انجنیئر جی ایس او سرکل حیسکو حیدرآباد سے سیلفیاں بنانے میں مصروف ہے،
اس کی طرف حیسکو مینجمنٹ اور حیسکو انٹرنل آڈٹ آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں آخر کیوں؟ یہاں حیسکو (انٹرنل آڈٹ) کے سارے قوانین ختم ہو جاتے ہیں کمزور کے اوپر چڑھائی کرتے ہیں اور حیسکو میں واٹھوں کو یہ سہولت سرعام میسر ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔