بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد | 24 ستمبر 2022
مورخہ 23 ستمبر 2022 بروز جمعتہ المبارک شہباز بلڈنگ کے سامنے (جی او آر کالونی) کے رہائشیوں نے حیسکو چیف ریاض احمد پٹھان سمیت، ایس ڈی او حیسکو صدر
امتیاز میمن، ایکسین گاڑی کھاتہ سجاد پرویز میمن کے خلاف سخت احتجاج کیا، کہ ان کے علاقے کی کالونی کے مختلف جگہ پر لگے ہوئے ٹرانسفارمرز خراب ہو چکے ہیں، اور ان کی رپیئر مینٹیننس یا نیاں ٹرانسفارمر لگانے کیلئے متعلقہ حیسکو سب ڈویژن کے ایس ڈی او امتیاز میمن اور دیگر افسران کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ جس کی وجہ سے روز مرہ کے مختلف کام جو بجلی کی سہوکت سے ہی سرانجام دیئے جاتے ہیں وہ بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔
جبکہ حیسکو انتظامیہ کا موقف ہے کہ (جی او آر) کالونی یعنی گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈینشل کالونی جیسے کہ ایک (کمرشل کالونی) ہے۔ اس لیئے ان کو اپنی کالونی کے نئیں ٹرانسفارمر خریدنا اور رپیئر مینٹیننس ان کی اپنی ذمیداری ہے نہ کہ حیسکو افسران کی۔ جبکہ وہ گورنمنٹ آفیسرز کی کالونی ہے مگر اس کے باوجود اس کالونی میں کافی سارے بقایا جات بھی ہیں۔ یہ دونوں طرف کا مؤقف سامنے رکھا ہے۔
تاہم دیکھا جائے تو اس سارے معاملے میں نئیں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریاض احمد پٹھان کا کیا قصور ہے؟ یہ ایس ڈی او امتیاز پٹھان اور سجاد پرویز میمن جاتے جاتے حیسکو کے انتہائی کرپٹ مافیہ ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کمیونٹی کی بنیاد پر سابقہ حیسکو چیف سے کروا کر گیا،
اور جی او آر کالونی کے معاملہ حیسکو چیف نور احمد سومرو کے دور میں بھی رہا مگر سوال یہ بھی ہے کہ تب خاموشی کیوں رہی؟ ان کے خلاف کوئی احتجاج کیوں نہیں کیا گیا؟ اور اب سابقہ حیسکو چیف نور احمد سومرو اور
حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کا تیار کردہ یہ (سازشی ٹولہ) حیسکو کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریاض پٹھان کے خلاف ایک دم سرگرم ہو گیا ہے،
تاکہ اس کو ایسے ہتھکنڈے اور بہانوں سے ہٹا کر اپنی مرضی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر لا کر حیسکو کا تیسری مرتبہ بیڑا غرق کیا جائے، جو فی الحال نا ممکن ہے۔
اور جی او آر کالونی کے رہائیشیوں کی طرف سے جو احتجاج کیا گیا، حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریاض احمد پٹھان سمیت دیگر حیسکو افسران کی تصاویر لگا کر ان کے نام لیکر جس طرح کے نازیبا الفاظ استعمال کیئے گئے،
اور گالیاں دی گئیں نعرے بازی کی گئی اور حیسکو چیف ریاض پٹھان کی تصویر کے اوپر پاؤں رکھ کر گستاخی کی گئی، اس سارے غیر اخلاقی عمل کی (حیسکو مینیجمینٹ) نے شدید الفاظ مذمت کی اور موجودہ حیسکو مینجمنٹ کے خلاف اس سارے غیر اخلاقی عمل کو ایک پروپیگنڈہ قرار دیکر ایک سازش قرار دے دیا۔
تاہم جی او آر کالونی کے رہائشیوں کے جو بھی جائز مسئلے ہیں، وہ حیسکو انتظامیہ ضرور حل کریگی۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔