Header Ads Widget

اختیارات کا غیر قانونی استعمال، ایکٹنگ ایکسین حیسکو سول (ڈویژن) ظفر سومرو نے کروڑوں روپے کے ٹینڈر جاری کردیئے

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد| 14 ستمبر 2022

سرویئر سے جڑتو سب انجنیئر اور پھر جعلی ایس ڈی او حیسکو (سول) اور پھر حیسکو افسران کی پشت پناہی میں پلنے والے اور فائدے لیکر ہر جائز نا جائز کام کرنے والے وقتی (ایکٹنگ) ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول) ڈویژن ظفر سومرو کے دستخط سے 06 ستمبر 2022 کو (پپرا) پاکستان پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر کچھ ٹینڈر اپلوڈ ہوئے، 

جس میں (کنسٹرکشن، ری-کنسٹرکشن اور رپیئر اینڈ مینٹیننس) کی بناں پر 30 کے قریب ورکنگ اسکیموں کے ٹینڈر جاری کیئے گئے ہیں۔ کیوں کہ سابقہ سی ای او حیسکو نور احمد سومرو جانے والا تھا، 

اس لیئے ورک ٹینڈر اوارڈ کرنے اور سیکیورٹی ڈپازٹ ہڑپ کرنے کیلئے ظفر سومرو کے ذریعے گیم پلان تیار کیا گیا اور لاکھوں روپے کے غیر قانونی ٹینڈر ظفر سومرو کے دستخط سے جاری کیئے گئے، جن کا اب بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور جو اس وقت تکراری بن گئے ہیں۔



کیوں کہ (پپرا قوانین) اور حیسکو آفیس آرڈر کے مطابق ایکٹنگ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول) ظفر سومرو کو اپنے دستخط سے ٹینڈر جاری کرنے کا قطعاَ اختیار نہیں تھا، اور ایسا حیسکو آفیس آرڈر میں بھی لکھا ہوا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents