بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک|حیدرآباد|10 ستمبر2022
ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حالیہ بارشوں میں جہاں حیسکو املاک کا نقصان ہوا ہے، وہاں حیسکو کی متعدد گرڈ اسٹیشن کے احاطے اور حتیٰ کہ سوئچ یارڈ بھی کئی دن تک برساتی پانی میں ڈوبا رہا، جس کی وڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
اور اب کچھ تصاویر 132 کے وی گرڈ اسٹیشن نئوں کوٹ سے موصول ہوئی ہے۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حیسکو گرڈ اسٹیشن نئوں کوٹ کی حفاظتی دیوار گر چکی ہے،
مگر سپریٹینڈنگ انجنیئر گرڈ اسٹیشن (آپریشن) اور حیسکو (سول) کا جعلی ایگزیکٹو انجنیئر ظفر سومرو ایسے حساس معاملات سے لاتعلق بنے ہوئے ہیں۔ حیسکو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن نئوں کوٹ کی 300 فٹ لمبی حفاظتی دیوار گرنے کے بعد گرڈ اسٹیشن کو حساس اور غیر محفوظ قرار دیا جا رہا ہے۔
مگر حیسکو کے متعلقہ افسران تاحال کا تعلق بنے ہوئے ہیں۔ بلکہ متعلقہ حیسکو افسران کی ہدایات ہر الٹا گرڈ اسٹیشن میں کھڑے درخت کاٹ کر بیچے جا رہے ہیں۔ جس کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔