بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد | 11 ستمبر 2022
ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق جمع کی شب مورخہ 09 ستمبر 2022 کو حیدرآباد بائے پاس کی مشہور ہوٹل (کباب-جی) پر حیسکو کے 22 سے زیادہ افسران نے مل کر سابقہ (سی ای او) حیسکو نور احمد سومرو کے مان میں عشائیہ/ تقریب الوداع کا اہتمام کیا۔
جس میں حیسکو کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جن میں اکثریت ان افسران کی تھی، جنہوں نے ذاتی مفادات حاصل کیئے یا حیسکو چیف نور احمد سومرو کی غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ رہے۔
تاہم کچھ حیسکو افسران نے اس پارٹی میں شرکت نہیں کی، اور فوٹو سیشن اور پس منطر سے غائب رہے۔ جن افسران نے اس پارٹی میں شرکت کی ان میں سب سے پہلے نمبر پر چیف انجنیئر سرفراز احمد خان،
جی ایم (ٹیکنیکل) گل منیر سرہیو، سرہیو ڈائریکٹر (ایس اینڈ آئی) اعجاز احمد شیخ، پی ایس او عرفان کریم شیخ، سابقہ پی ڈی (کنسٹرکشن) جاوید اسحاق ابڑو، مشتاق احمد دایو، نثار احمد میمن، مینجر (کمرشل) زکی مختیار، سعید احمد خان ڈپٹی مینجر (کیریئر مینجمینٹ)، و دیگر افسران نے شرکت کی اور جس نے پورے حیسکو کو ٹوپی پہنائی، اس کو نیک دعاؤں اور تمناؤں کے ساتھ سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی کے تحفوں سے رخصت کیا۔
یاد رہے کہ اس پارٹی میں سروس سے رٹائرڈ ہونے والے لال سر والی سرکار نے بھی شرکت کی، خوب تصاویر کھچوائیں۔
مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ سابقہ سی ای او حیسکو کے آگے پیچھے گھومنے اور در پر حاضری دینے والے دو افسران ابھی نندن اور ظفر سوپاری سیلفیز اور تصاویر میں کہیں بھی دکھائی نہیں دیئے۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔