Header Ads Widget

حیسکو سول ڈویژن کے 26 ستمبر 2022 کو اوپن ہونے والے ٹینڈر کی میچ فکسنگ کا راز فاش، ظفر سومرو بزنس پارٹنر ثابت!

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد| 26 ستمبر 2022

رازدارانہ معتبر ذرائع سے معلوم موصول ہوئی ہے کہ حیسکو سول ڈویژن کے 26 ستمبر 2022 کو ورک آرڈر والی 30 سے زائد ورک اسکیموں کے ٹینڈر اوپن ہونے سے پہلے ہی میچ فکسنگ سامنے آگئی ہے۔ 

جس میں بلکل گارنٹی کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ اسکیم نمبر

12,13,16,17,18,20,21,22,24,26,30,31,32 ٹینڈر نمبر مندرجہ ذیل ٹھیکیداروں کو اوارڈ کر دیئے جائیں گے، اور فارملٹی کے طور پر صرف 03 ٹھیکیدار سامنے آکر سب سے ہائی پریمیم بھرنے کا دعویٰ کرینگے۔ 

اور جن ٹھیکیداروں کو یہ ٹینڈر اوارڈ کر دیئے جائیں گے ان میں ایم ایس مکہ مدینہ کنسٹرکشن کمپنی (ایاز کلوڑ)، فیاض کنسٹرکشن کمپنی (فیاض)، سید گروپ آف کنسٹرکشن کمپنز (شعیب) مالک آٹو بھان روڈ گیسٹ ہاؤس، جام آصف کنسٹرکشن کمپنی (جام آصف)، انفارمیشن کے مطابق ٹینڈر اوپن ہونے سے ایک دن پہلے 

ظفر سومرو اور ان ٹھیکیداروں کی آپس میں صبح 11 بجے رانی باغ حیدرآباد میں میٹنگ ہوئی، جہاں یہ سب ٹینڈر اوپن ہونے سے پہلے طئے کیا گیا۔ 



اور کتنے شرم و غیرت کی بات ہے اور اس حیسکو اور مینجمینٹ کیلئے انتہائی  تشویشناک ہے کہ یہ تمام ورک آرڈر لینے والے ٹھیکیدار حیسکو سول ڈویژن کے جڑتو ایس ڈی او اور موجودہ ایکٹنگ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ڈویژن) ظفر سومرو کے بزنس پارٹنر ہے۔ مطلب ایک طرف یہ صاحب سرکاری افسر ہے، دوسری طرف سرکاری دفتر کی سرکاری سیٹ پر بیٹھ کر یہ حیسکو سول ڈویژن کے ٹینڈرز کی بندر بانٹ کر رہا ہے، جس میں یہ خود بزنس پارٹنر ہے۔

حیسکو کی بدقسمتی ہے، کہ حیسکو میں جاہل، نا اہل، کرپٹ اور راشی افسران و ملازمین کی دھوم مچی ہوئی ہے، بدمعاشی کی انتہا ہے۔ کمپنی کا بیڑا غرق ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریاض پٹھان ایک گڈا بنا ہوا ہے، جو ظفر سومرو جیسے راشی اور کرپٹ مافیہ دلالوں کے پاس یرغمال ہے۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents