بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد | 24 ستمبر 2022
بلاگر نیوز ٹیم کو حیسکو دفتروں میں پرائیویٹ الیکٹریشنز اور لوکل مستریوں سے ٹرانسفارمر رپیئر کروانے کی کچھ وڈیوز موصول ہوئیں، جن میں دکھایا گیا ہے کہ اب (پرائیویٹ ورکشاپس) کے علاؤہ حیسکو سب ڈویژن کے
مینٹیننس انچارج، لائین سپریٹینڈنٹ اور حتیٰ کہ مختلف ایس ڈی اوز کی نگرانی میں حیسکو سب ڈویژن کے دفتروں میں پرائیویٹ الیکٹریشنز اور ٹرانسفارمر مستریوں کو لاکر دفتر کے کسی کونے میں خراب شدہ ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے باقاعدہ ایک ورکشاپ کام کر لیا گیا ہے۔
جس میں رضوی، سب ڈویژن، ہیر آباد، کوہسار اور دیگر سب ڈویژن شامل ہیں، تاہم پہلی بار رضوی سب ڈویژن میں ڈیمج ٹرانسفارمرز کی رپیئر کروانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ انچارج مینٹیننس کی نگرانی میں خراب شدہ ٹرانسفارمرز کو لوکل پرائیویٹ مستریوں سے رپیئر کروایا جا رہا ہے۔ دفتر کے ایک کونے میں باقاعدہ ڈرموں میں ٹرانسفارمرز کا تیل گرم کیا جا رہا ہے۔
یہ وڈیو رضوی سب ڈویژن کے علاؤہ مکینوں ملنے سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے، تاکہ حیسکو مینجمنٹ ہوش کے ناخن لے اور یوں لوکل مستریوں سے ٹرانسفارمر مرمت کروانے کے بجائے حیسکو حیدرآباد میں حیسکو کے اپنے ایم اینڈ ٹی کے ورکشاپ پر خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت کیوں نہیں کی جاتی؟ شاید خراب شدہ ٹرانسفارمرز اس لیئے وہاں نہیں دیئے جاتے، کہ عوام سوال اٹھائے گی کہ جب حیسکو ورکشاپ سے خراب شدہ ٹرانسفارمر بن کر آیا ہے تو پھر چندہ اور رشوت کے پیسے کیوں؟
مگر سوال یہ بھی ہے کہ اگر یہ پرائیویٹ مستریوں سے ٹرانسفارمرز مرمت کروانے کا یہ سلسلہ جاری رہا، تو پھر کیا گارنٹی ہے وہ ٹرانسفارمر کسی حادثے کا باعث نہیں بنیں گے۔ کیوں کہ پرائیویٹ مستریوں کے جگاڑی رپیئر کیئے گئے ٹرانسفارمرز نے حیسکو لطیف آباد اور حیسکو سکرنڈ میں 10 کے قریب لوگوں کی جان لے لی تھی۔
یدرآباد رضوی سب ڈویژن کے مینٹینینس انچارج شجاع نے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کوبدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
ایف آئی اے اور اپنے افسران بالا کے خلاف ورکشاپ قائم کر لیا تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سب ڈویژن رضوی حیسکو لطیف آباد میں خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت و درستگی کا کام شروع کردیا ہے جہاں پر ٹرانسفارمر کو درست کرنے کے لئے غیر قانونی طور پر ورکشاپ بناکر تیل کو ڈرموں میں گرم کرنے کا اور ٹرانسفارمرز کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ
ورکشاپ کی وجہ سے لطیف آباد نمبر 6 کے علاقے میں عوام کا دھواں اور آلودگی کی وجہ سے غم و غصے سے برا حال ہے اہل علاقہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر ، سیکرٹری وپڈا ، حیسکو چیف ریاض پھٹان اور ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سب ڈویژن رضوی میں قائم غیر قانونی ورکشاپ کا خاتمہ کیا جائے اور رضوی سب ڈویژن کے مینٹینینس انچارج شجاع کو فوری طور پر معطل کر کے گرفتار کیا جائے
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔