بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد | 12 ستمبر 2022
مورخہ 11 ستمبر 2022 کو حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی ریٹائرمنٹ کے بعد، پرنسپل/ ڈائریکٹر حیسکو ریجنل ٹریننگ کالج (آر ٹی سی) جامشورو شفیق میمن کو حیسکو ایچ آر اینڈ ایڈمن ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر ریاض احمد پٹھان کی منظوری سے مینجر (ایچ آر ایم) ناصر خان نے ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر جاری کردیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ شفیق میمن حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر کے عہدے پر رہ کر (میرٹ اور ڈسیپلن) کو کس قدر برقرار رکھتے ہیں؟ یاد رہے کہ سابقہ 03 چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان حامد اور نور احمد سومرو شیف میمن کو اس لیئے پسند نہیں کرتے تھے،
کیوں کہ وہ ہر غیر قانونی آفیس آرڈر کی شدید مخالفت کرتے تھے، اور سوال و جواب کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے چور بازاری آفیسر شفیق میمن کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔
اور یہ بھی یاد رہے کہ سابقہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن نے ہر وہ غیر قانونی کام کرنے کی حامی بھری تھی، جو کام کرنے سے تب شفیق میمن صاحب نے صاف صاف انکار کردیا تھا۔ اور پھر سب کو معلوم ہے کہ عثمان میمن حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر کی چمچہ گیری کرنے سے کچھ زیادہ ہی مقبول رہا اور سابقہ سفارشی (سی ای او) حیسکو نور احمد سومرو کا منظورِ نظر رہا۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔