بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد|05 ستمبر 2022
یکم اپریل 2022 کو حیسکو (ایچ آر) ڈائریکٹر عثمان میمن نے ایم ایچ جمالی کو بلاوجہ جبری نوکری سے برطرف کردیا تھا، جس کے پیچھے کی کہانی کچھ یوں تھی، کہ ایم ایچ جمالی جو 2017 سے (حیسکو بچاؤ ملازمین کو بچاؤ) کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلا رہا ہے۔
جس میں اس نے حیسکو میں ہونے والی (روزانہ اور ماہانہ) کرپشن کے پیچھے چھپے حیسکو افسران، ہائیڈرو یونین کے عہدیداران اور کچھ پرائیویٹ مافیہ کے چہروں کو بے نقاب کیا تھا۔ اس کے علاؤہ نومبر 2022 میں اس نے حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کے خلاف حیسکو فیمیل اسپورٹس پلیئرز کی شکایت پر (جنسی حراسگی) سے متعلق ایک (آڈیو وائس) نوٹ اپنے سوشل میڈیا پیج پر وائرل کیا تھا۔ مگر حیسکو خواتین کی داد رسی کے بجائے حیسکو چیف نور احمد سومرو نے عثمان میمن کو اس الزام سے بری کرنے کیلئے الٹا ان 02 خواتین کو جبری رٹائرڈ کرنے اور ایم ایچ جمالی کو جبری نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کی باقاعدہ حیسکو چیف نور احمد سومرو کی منظوری سے عثمان میمن نے 02 حیسکو خواتین فیمیل (اسپورٹس پلیئرز) کو نوکری سے (جبری رٹائرڈ) اور ایم ایچ جمالی کو نوکری سے (جبری برطرف) کرنے کا آفیس آرڈر جاری کیا۔ جس کے بعد ایم ایچ جمالی کی (ڈپارٹمینٹل اپیل) کو بھی 18 اگست 2022 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو نے اپنی من مانی دکھاتے ہوئے (ریجیکٹ) کر دیا تھا۔
جس کے بعد ایم ایچ جمالی نے اپنی (جبری برطرفی) کو لیبر کورٹ حیدرآباد میں چیلنج کیا۔ جس کے حیسکو افسران کو نوٹیس بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ ایم ایچ جمالی کا کہنا ہے کہ وہ حیسکو میں (کرپٹ مافیہ) کے خلاف ہر حد تک جائیں گے اور قومی اداروں کو لوٹنے والوں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔