Header Ads Widget

ایف آئی اے کی کارروائی حیسکو میں پرائیویٹ بیچنے کیلئے چھپائے گئے نئیں ٹرانسفارمر پکڑے گئے، ملوث حیسکو افسران و عملے پر ایف آئی آر درج

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد | 05 ستمبر 2022

حیدرآباد ایف آئی اے کی کامیاب کاروائی، شیل پٹرول پمپ کے پیچھے اور ٹی سی ایس آفیس کے سامنے نزد بدین اسٹاپ محمدی موڑ کے قریب نجی ورکشاپ پر ایف آئی اے کا چھاپہ

 جہاں پر حیسکو ایس ڈی اوز اور عملے کی مدد سے نئیں ٹرانسفارمر کو چھپانے اور پرانے ٹرانسفارمر کی غیر قانونی اور جگاڑی ناقص مرمت کر کے مختلف جگہوں پر لگایا جاتا رہا، اور پرانے ٹرانسفارمر کی جگہ نئیں ٹرانسفارمر لگانے کے بجائے پرانے ٹرانسفارمرز کی مرمت کی مد میں شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹے جا رہے تھے، وہیں سے متعدد نئیں ٹرانسفارمر بھی ریکور ہوئے ہیں۔ تاہم خیال یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں لائے گئے نئیں ٹرانسفارمرز پرائیویٹ بیچنے کیلئے یا پھر ان کا آئل اور کاپر نکالنے کر بیچنے کیلئے رکھے گئے تھے۔ 

ایف آئی اے نے نشاندھی پر کارروائی کرتے ہوئے، نجی ورکشاپ کے مالک اشفاق سمیت اس غیر قانونی عمل میں ملوث حیسکو کے 11 افسران و عملے پر سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کردی ہے۔ جن میں ایس ڈی او گاڑی کھاتہ منظور الٰہی، ایس ڈی او شہید امید علی زوہیب سیوہانی اور ایس ڈی او صدر امتیاز میمن، لائین سپریٹینڈنٹ-1 عمران قائمخانی اور ڈرائیور مقصود کو جائے وقوعہ پر پکڑ لیا۔ 

جس میں آپریشن سب ڈویژن حیسکو گاڑی کھاتہ کے 100 کے وی کے وی کے 05، آپریشن سب ڈویژن حیسکو شہید امید علی کے 100 کے وی کے 05 اور آپریشن سب ڈویژن حیسکو صدر کے 100 کے وی کے 05 نئیں ٹرانسفارمر برآمد کیئے گئے۔ 

جبکہ حالیہ بارشوں اور اس سے پہلے حیسکو ریجن میں جہاں جہاں ٹرانسفارمر جلے یا خراب ہو چکے ہیں، اتنے سارے ٹرانسفارمرز حیسکو اسٹورز میں موجود ہونے کے باوجود وہ ہی پرانے ٹرانسفارمرز مرمت کروا کر لگائے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد ٹرانسفارمر پھٹ کر زمین پر گرنے اور ان کا گرم ائل جسم پر لگنے سے متعدد انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ مگر پھر بھی حیسکو کے کچھ حرام خور افسران و عملے نے رشوت خوری اور حرام خوری چھوڑنے کے بجائے اپنے کاروبار میں اور تیزی کر دی ہے۔ مگر اب حیسکو میں بالا افسران کی حرام خوری اور ہٹ دھرمی دیکھ کر قانونی ادارے بھی حرکت میں آگئے ہیں۔ مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ جائے وقوعہ پر پکڑے گئے ان حیسکو افسران و عملے پر مزید کیا کاروائی ہوتی ہے اور حیسکو مینیجمینٹ اس حوالے سے ملوٹ حیسکو افسران و عملے کے خلاف کس قدر (انکوائری اور کاروائی) کا عملی مظاہرہ کرتی ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents