Header Ads Widget

وفاقی کابینہ نے حیسکو کو لوٹنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر نور احمد سومرو کو ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

 بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد| 06 ستمبر 2022

وفاقی کابینہ کی منظوری سے حیسکو کی تاریخ کا بدترین نا اہل اور موسٹ کرپٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کو ہٹادیا گیا ہے اور چیف انجنیئر ریاض احمد پٹھان کو 

حیسکو کا نیاں چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا گیا ہے، منسٹری آف اینرجی اینڈ پاور ڈویژن اسلام آباد نے ایسا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جبکہ نور احمد سومرو کو واپس اپنی آبائی کمپنی چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ خیال یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیاں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریاض احمد پٹھان حیسکو کیلئے ایک قابل افسر ثابت ہوگا، جو چور لٹیرے افسران کا احتساب کریگا، اور سابقہ چیف کیلئے دلالی کرنے والے کماؤ پوت حیسکو افسران و عملے کا گھیراؤ کریگا۔ اب یہ وقت ہی بتائے گا۔

حیسکو کو نور احمد سومرو سے اتنا خطرہ تھا، کہ دفاع پاکستان کے عظیم دن پر حیسکو کو لوٹنے والے ایک مہا کرپٹ افسر کو فوری ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے سیاسی، و سماجی شخصیات نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ حیسکو میں آنے والا نیاں چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ریاض احمد پٹھان صاحب حیسکو صارفین، عوام اور ملازمین کیلئے یہ بہتر افسر ثابت ہوگا، جس کی سربراہی میں حیسکو میں تبدیلی آئے گی، میرٹ اور معیار کا نظم و ضبط برقرار رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents