بلاگر مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد | 06 ستمبر 2022
ایڈیشنل چیف انجنیئر/ ریجنل (مینجر ایم اینڈ ٹی) سرکل مینجر (ایم اینڈ ٹی) حیسکو حیدرآباد کے ہمراہ حیسکو (ایم اینڈ ٹی) ورکشاپ کا دؤرا کیا، اور مرمت شدہ ڈیمج ٹرانسفارمرز کی ٹیسٹنگ اور انسپکشن کیلئے مندرجہ ذیل اسٹاف کی ڈیوٹی کا آفیس آرڈر جاری کیا۔
کیوں کہ حال ہی میں (ایف آئی اے) سرکل حیدرآباد نے محمدی چوک بدین اسٹاپ کے قریب ایک نجی ورکشاپ پر چھاپہ مارا تھا، جہاں سے حیسکو کے بلکل نئیں 20 سے زائد 100 کے وی کے ٹرانسفارمرز برآمد ہوئے کیئے گئے تھے، جن کے متعلق خیال یہ ظاہر کیا جا رہا تھا، کہ وہ ٹرانسفارمرز حیسکو کی مختلف سب ڈویژن کے خراب ٹرانسفارمرز کی جگہ لگنے تھے، تاہم حیسکو سب ڈویژن کے متعلقہ افسران و عملے اور ورکشاپ کے مستری اشفاق کی ملی بھگت سے وہ ڈیمج ٹرانسفارمرز کو ہی مرمت کر کے لگایا گیا، اور نئیں ٹرانسفارمرز ورکشاپ منتقل کرکے پرائیویٹ بیچے جانے تھے، یا پھر ان کی کاپر نکال کر سلور لگانے اور آئل نکال کر بیچنے کا پلان تھا۔ یہ بھانڈہ پھوڑتے ہی حیسکو میں ہلچل مچ گئی ہے۔
جس کے بعد حیسکو کے موجودہ انتہائی کرپٹ سی ای او حیسکو نور احمد سومرو نے حیسکو ریجنل مینجر (ایم اینڈ ٹی) کو حیسکو (ایم اینڈ ٹی) ورکشاپ باقاعدہ فعال کرنے کے فرضی احکامات جاری کیئے، اور وہ ہدایات ملتے ہی حیسکو ریجنل مینجر (ایم اینڈ ٹی) نے حیسکو (ایم اینڈ ٹی) ورکشاپ کا دؤرا کیا اور مرمت شدہ خراب ٹرانسفارمرز کی ٹیسٹنگ اور انسپکشن کیلئے مذکورہ اسٹاف کا ڈیوٹی آرڈر جاری کیا۔
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔