Header Ads Widget

نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی، پورے پاکستان میں پاور بریک ڈاؤن، انکوائری مقرر

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 13 اکتوبر 2022

نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کے پاور ٹرانسمیشن سسٹم میں فالٹ کے باعث، سندھ بلوچستان اور پنجاب کی بجلی معطل ہوگئی، 05 گھنٹے سے زائد  

بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے پورے پاکستان میں (این ٹی ڈی سی) کے بجلی کے ترسیلی نظام پر سخت تنقید کی گئی۔ جس کے بعد ایم ڈی (این ٹی ڈی سی) کی منظوری سے جی ایم ایچ آر (این ٹی ڈی سی) نے پورے پاکستان میں بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے 04 رکنی انکوائری کمیٹی مقرر کردی ہے۔ 

جو بریک ڈاؤن سے متلعق تمام تر تفتیش کر کے انکوائری مکمل کر کے اپنی رپورٹ ایم ڈی (این ٹی ڈی سی) کو جمع کروائے گی۔ یاد رہے کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی این ٹی ڈی سی کے پاور سسٹم میں خرابی اور بریک ڈاؤن جیسے معمالات سامنے آ چکے ہیں۔ تاہم این ٹی ڈی سی ان کو کور کرنے اور امپروو کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے۔ جس کے باعث اس وقت شدید تنقید کی ضد میں ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents