Header Ads Widget

حیسکو قاسم آباد حیدرآباد لندن ٹاؤن میں فیٹل نان فیٹل ایکسیڈنٹ کی رپورٹ جاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 05 نومبر 2022

مورخہ 04 نومبر 2022 کو آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاسم آباد کی حدود لندن ٹاؤن میں میکس بچت کے سامنے پرائیویٹ الیکٹریشن مستریوں کی غفلت کی وجہ سے اسٹول ریلنگ سوپر سے گذرنے والی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 02 پرائیویٹ الیکٹریشنز مستریوں میں سے ایک فیٹل ایکسیڈنٹ کا شکار ہوا اور دوسرا نان فیٹل ایکسیڈنٹ کا۔

ایڈیشنل سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد حیدرآباد نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے، کہ پرائیویٹ مستریوں نے اسٹول سیڑھی کو غلطی سے ہائی ٹرانسمیشن لائین سے ٹکرا دیا، جس کی وجہ سے ایک پرائیویٹ مستری کی موت واقع ہوگئی 

اور دوسرا سخت زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ الیکٹریشن مستریوں نے  ابتدائی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ الیکٹریشنز خود اپنی غلطی کی وجہ سے اس بڑے حادثے کا شکار ہوئے ہیں! اور انہوں نے متعلقہ حیسکو اسٹاف کو کام شروع کرنے سے پہلے نہ اطلاع دی اور نہ ہی کوئی حفاظتی تدبیر اپنائی جس کی وجہ سے ایک کی موت واقعی ہوگئی اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents