Header Ads Widget

یہ 02 حیسکو ملازمین فیلڈ جاب نہیں کریں گے! لیکن فیصلے پر عمل نہیں ہوا؟

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 07 نومبر 2022 

حیسکو M&T کے 03 ملازمین کے خلاف 2014 میں المدینہ آئیس فیکٹری آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ کے میٹر میں فراڈ اور گڑ بڑ کرنے کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوگئی، مگر 2022 تک اس رپورٹ پر کوئی عمل نہیں ہوا، جس پر اس وقت کی 05 رکنی انکوائری کمیٹی نے 

اپنی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مندرجہ سفارشات میں و تمام تر تر ڈاکیومینٹس کی صورت میں مندرجہ ذیل باری باری ملاحظہ فرمائیں، اور دیکھیں کہ 2014 اور 2021 میں (روائیزڈ انکوائری) کے باوجود تاحال اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ہے؟ 

یہ سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے؟ انکوائری رپورٹ کے مطابق آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ میں المدینہ آئیس فیکٹری اور دیگر فیکٹریز کے انڈسٹریل کنیکشن میٹر میں گڑ بڑ کر کے بڑی ہوشیاری سے صرف شدہ یونٹ غائب کرنے کی کوشش کی گئی، اور اس سارے عمل میں ٹیسٹ انسپیکٹر محمد ہارون اور ٹیسٹ اسسٹنٹ عبدالقیوم کو اس جرم کا مرکزی کردار قرار دیا گیا اور انکوائری کمیٹی کی روشنی اور سفارشات کی بناں پر متعلقہ ریجنل مینجر حیسکو ایم اینڈ ٹی اور حیسکو (ایڈمن) کو 

ان کو سزا دینے کے اختیارات دیئے گئے اور ان دونوں کو فیلڈ جاب کے بجائے ڈیسک جاب دینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ تاحال یہ دونوں حیسکو ایم اینڈ ٹی سرکل مینجر نوابشاھ کے ساتھ باقاعدہ فیلڈ میں وہ ہی غیرقانونی کام سر انجام دیتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ دیکھا جائے تو اتنے بڑے مجرموں کو حیسکو ایڈمن اور متعلقہ افسر ہر طرح کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے باوجود پناہ گاہ دیتے ہیں 

اور دیگر لوئر اسٹاف ملازمین کو جن کی نا کوئی سفارش ہوتی ہے ان کو بڑی بڑی سزائیں دی جاتی رہی ہیں، حتیٰ کہ نوکری سے بھی نکال دیا جاتا رہا ہے۔ حیسکو مینجمنٹ کو اس طرف دھیان دینا ہوگا۔



























ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents