Header Ads Widget

آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد نان فیٹل ایکسیڈنٹ، ایس ڈی او سسپینڈ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک نوابشاھ | 13 نومبر 2022

آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد کی حدود میں مورخہ 12 نومبر 2022 بروز بدھ کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس کے مطابق ایک شخص کماند کے فصل کی کٹائی کر رہا تھا اور اچانک اوپر سے 11 ہزار کے وی 45 فیڈر کی ہائی ٹینشن لائن گرنے کی وجہ سے وہ سخت زخمی ہوا ہوگیا۔ جس کو فوری طبی امداد کیلئے نوابشاھ سول ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔ 

ذرائع سے موصول ہونے والی  تفصیلی معلومات کے مطابق آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد کی حدود گاؤں مزار کانیوں کے رہائشی35 سالہ  کانڈیرو کانیوں اپنے گاؤں کے قریب کماند کے فصل کی کٹائی کے رہا تھا، کہ اچانک اوپر سے 45 فیڈر کی ہائی ٹینشن لائین آ گری، وہ وہیں زخمی ہوکر گرا۔ جس کے بعد اس کو فوری طور طبی امداد کیلئے پہنچایا گیا۔ تاہم ڈاکٹرز نے فوری طور اس کو (برن ہاسپیٹل) کراچی شفٹ کرنے کا مشورہ دیا، جہاں اس کا آپریشن ہوا اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک اس کا ایک بازو ضائع ہو چکا ہے، جس کو کاٹنا پڑا، اور ابھی تک اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ورثاء کے سخت احتجاج کے بعد سیکریٹری واپڈا اور ایم ڈی پی پی ایم سی نے اس حادث کا سخت نوٹیس لیتے ہوئے، حال ہی میں آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد کی چارج سنبھالنے والے ایس ڈی او حیسکو قاضی احمد غلام نبی خاصخیلی کو سسپینڈ کر کے انکوائری مقرر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

پاور منسٹری سے سخت ہدایات جاری ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کی منظوری سے ڈی جی/ ایڈمن اینڈ ایچ آر ڈائریکٹر شفیق احمد میمن نے ایس ڈی او حیسکو قاضی احمد غلام نبی خاصخیلی کا سسپینشن کا آرڈر جاری کردیا، اور سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ نے ایس ڈی او حیسکو غلام نبی خاصخیلی کے سسپینڈ ہونے پر ایس ڈی او حیسکو قاضی احمد کی چارج لائین سپریٹینڈنٹ-1 محمد زمان چانڈیو کے حوالے کردی۔ 

ورثاء نے اس افسوسناک واقعے کے بعد حیسکو کے اعلیٰ افسران سے حیسکو قاضی احمد کے ذمیدار افسر لائین سپریٹینڈنٹ اور لائین مین پر لاپرواہی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents