Header Ads Widget

ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی نے 06 حیسکو اہلکاروں کو معطل کردیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد| 13 نومبر 2022


مورخہ 11 نومبر 2022 کو ایکسین

آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی نے ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو پھلیلی کی رپورٹ پر لائین اسٹاف کے 06 حیسکو اہلکاروں کو معطل کردیا، آفیس آرڈر کے مطابق ان اہلکاروں نے آفیس آرڈر کی تعمیل نہیں کی، جس پر انہیں مس کنڈکٹ کی بناں پر سسپینڈ کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حیسکو ایس اینڈ آئی کی انکوائری رپورٹس پر ان 06 حیسکو اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان 06 حیسکو اہلکاروں کی بحالی کیلئے جب ہائیڈرو کی صوبائی قیادت نے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی انجنیئر محمد شفیق رانا سے میٹنگ کرنے کی کوشش کی، تو ان کو بھی مایوس ہوکر لوٹنا پڑا۔ 

مزید معاملے کی تفصیلی معلومات موصول نہیں ہو سکی ہے۔ سسپینڈ ہونے والے اہلکاروں میں اسسٹنٹ لائین مین خلیل احمد، اسسٹنٹ لائین مین رمیز، لائین مین -1 نعیم احمد، اسسٹنٹ لائین مین قربان علی، لائین مین-2 نجم الحسن، اسسٹنٹ لائین مین محمد یعقوب شامل ہیں، جن کو حاضری کیلئے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی کے دفتر سے اٹیچڈ کردیا گیا ہے۔

























ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents