Header Ads Widget

حیسکو میں 16 سال کے بعد 36 سال کی عمر میں غیر قانونی جعلی بھرتی کا کیس بھی سامنے آگیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 17 نومبر 2022

بلاگر نیوز کو اپنے سورس ذرائع سے مزید ایک اہم انفارمیشن موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے، کہ حال ہی میں حیسکو مینجر مٹیریل مینجمنٹ اسٹور حیدرآباد کے ڈپٹی مینجر عبدالعزیز نظامانی کے متعلق ایک خفیہ انفارمیشن ڈسکلوز کی گئی ہے، جو بذریعہ پاکستان پوسٹ حیسکو کے ہر ڈپارٹمنٹ کے تقریباً افسران و ملازمین کے آفیس اور گھر کے ایڈریس پر پارسل کہ صورت میں موصول ہوئی ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے، کہ عبدالعزیز نظامانی 16 سال کی عمر میں حیسکو میں جونیئر کلرک بھرتی ہوکر، اور اب ڈپٹی مینجر حیسکو مینجر مٹیریل مینجمنٹ کے دفتر میں ایک 18 گریڈ کا آفیسر بن چکا ہے، جس کی سینیارٹی لسٹ پر سابقہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کے دستخط ہیں۔ 

تاہم جب معاملے کی مزید تحقیق کی گئی اور عبدالعزیز نظامانی پر پریشر پڑا، تو اس نے ایک اور سنسنی خیز انکشاف کیا، جس کے متعلق اس سے پہلے کسی نے غور ہی نہیں کیا، اسی سینیارٹی لسٹ کا حوالہ دیکر عبدالعزیز نظامانی نے یہ انکشاف کیا ہے، کہ جس میں اس کی اپنی سینیارٹی شو کی گئی ہے، اسی سینیارٹی لسٹ میں اس سے اوپر ایک نام ہے، جس کی ابتدائی بھرتی اور جنم تاریخ کو اگر کیلکیولیٹ کیا جائے تو 



وہ 36 سال بنتی ہے۔ اب اگر عبدالعزیز نظامانی 16 سال کی عمر میں حیسکو میں بھرتی ہوا، تو کونسی بڑی بات ہو گئی؟ وہ واپڈا کی سب سے بڑی ایمپلائیز ورکز یونین، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین اور صوبائی صدر عبداللطیف نظامانی کا بیٹا ہے، مگر یہ بھی تو دیکھو کہ ایک اور شخص 36 سال کی عمر میں حیسکو میں بھرتی ہوکر اب 18 گریڈ کا آفیسر لگا ہوا ہے، اس پر کوئی انگلی کیوں نہیں اٹھاتا، مگر اب دیکھنا یہ ہے، کہ حیسکو مینجمنٹ اور حیسکو ایڈمن، چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد خان سوہو، حیسکو بی او ڈی ، اور پاکستان کے تحقیقاتی اور تفتیشی ادارے ایف آئی اے، نیب اور انویسٹیگیشن بیورو اتنے بڑے فراڈ پر کیا کاروائی کرتے ہیں اور ذمیداران کو کیا سزا دیتے ہیں؟ سوال باقی ہے؟ 

مکمل ڈاکیومنٹ انفارمیشن ڈاؤن کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents