Header Ads Widget

پرنسیپل (آر ٹی سی) حیسکو جامشورو انجنیئر صفدر حسین میمن پر من پسند ملازمین کو پوزیشن دینے کا الزام

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 27 نومبر 2022

تفصیلات کے مطابق پرنسیپل RTC ریجنل ٹریننگ کالج حیسکو جامشورو انجنیئر صفدر حسین میمن پر 02 حیسکو ملازمین کو من پسندی اور سفارشی بناں پر پوزیشن دیکر فیور دینے کا الزام عائد۔ 

الزام لگانے والے ملازم کا موقف ہے، کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ گزشتہ 10 سال سے ڈی پی ٹریننگ پوزیشن پر ملنے والی انکریمنٹ کا حیسکو نے خاتمہ کردیا ہے، کیوں کہ ہم جتنے ملازمین کے پوزیشن ہولڈر انکریمنٹ کیس حیسکو (ایڈمن) کو 

ارسال کر چکے ہیں، تو وہ جواباً لکھتے کہ اب فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ پوزیشن پر کوئی انکریمنٹ نہیں ملتا، تو پھر یہ جولائی 2022 میں ان 02 ملازمین کو سفارش اور اپنا نواز پالیسی کے تحت پوزیشن سے کیوں نوازا گیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن دیدی گئی، اور پرنسیپل ریجنل ٹریننگ کالج حیسکو جامشورو کی طرف سے باقاعدہ پوزیشن ہولڈر ملازمین کا (مارک شیٹ) لیٹر جاری کیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ رزلٹ نوٹیفیکیشن سابقہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی ذاتی سفارش پر سابقہ پرنسیپل RTC حیسکو جامشورو شفیق احمد میمن سے نکلوایا گیا اور بعد میں پوزیشن پاسنگ پاسنگ مرکز کے ساتھ مارک شیٹ لیٹر موجودہ پرنسیپل RTC حیسکو جامشورو صفدر میمن سے جاری کروا کر دیگر کینڈیڈیٹس کی دل آزاری کی گئی۔

اور اب اس سے پہلے کہ ان فیور دیئے گئے ملازمین کو ایڈوانس انکریمنٹس سے نوازا جائے، اس سفارشی اور فیور ایبل پوزیشن ہولڈر سیاست کا ریجنل ٹریننگ کالج حیسکو جامشورو سے خاتمہ کیا جائے اور سب کو میرٹ کی نظر سے دیکھا جائے اور مارکس لکھنی ہیں، تو پاسنگ مارکس بھی سب کی لکھیں جائیں۔ صرف پوزیشن ہولڈر کی مارک شیٹ جاری کر کے باقی ملازمین کے رزلٹ نوٹیفیکیشن میں پاس یا فیل لکھنا، درست عمل نہیں ہے۔ اس سے ملازمین کی دل آزاری ہوتی ہے۔

الزام لگانے والے نے یہ بھی کہا کہ (یو ڈی سی) سویرا جس نے حال ہی میں سفارش کی بناں پر اسسٹنٹ کی (ڈی پی) اور ٹریننگ پاس کی ہے، اس کو صرف ڈاک وصول کرنا اور ان ورڈ یا آؤٹ ورڈ کا کام کام آتا ہے، اس کے علاؤہ کچھ نہیں آتا۔ لہٰذا اس کو کس اہلیت اور اہمیت کی بناں پر فرسٹ پوزیشن دیکر باقی ملازمین میں احساسی کمتری پھیلائی گئی، ہم اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پرنسیپل حیسکو ریجنل ٹریننگ کالج جامشورو کے اس عمل سے دوسرے ملازمین شدید دکھ اور احساس کمتری کا شکار ہوئے ہیں۔ جس کا فوری ازالہ کیا جائے۔ اور اس سے پہلے بیچز کا رزلٹ نوٹیفیکیشن اور رکارڈ چیک کیا جائے، کہ کس کس کو کب پوزیشن دی گئی ہے، اور یہ خاص عنایت مخصوص کینڈیڈیٹس پر اب کیوں کی جا رہی ہے؟ اس کی وضاحت کی جائے۔

یاد رہے کہ ہر 03 مہینے بعد ریجنل ٹریننگ کالج RTCحیسکو جامشورو میں مختلف کیٹیگریز کے ملازمین کیلئے ڈی پی ای اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جاتا ہے، اور اکثر رزلٹ نوٹیفیکیشن پر صرف پاس یا فیل ہی لکھا جاتا رہا ہے، جب کہ اتنے عرصے کے بعد یہ جو رزلٹ نوٹیفیکیشن منظرعام پر آیا ہے، اس میں انتہائی رازداری کے ساتھ ایک (فیمیل کینڈیڈیٹ) سویرا کو جو اس سے پہلے سابقہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی PA اور اس کے بعد اب موجودہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کی PA والے روم میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے، اس کو فرسٹ پوزیشن سے نواز دیا گیا ہے۔ الزام عائد کرنے والے کا الزام ہے، کہ میڈم سویرا کو سفارشی بنیادوں پر فرسٹ پوزیشن دیدی گئی ہے۔ جس کے متعلق اس کے پاس ثبوت موجود ہیں، ورنہ وہ تو DPE پاس کرنے کی اہل بھی نہیں ہے، وہ تو دفتر میں صرف ڈاک وصول کرتی ہے یا پھر ان ورڈ اور آؤٹ ورڈ کا کام کرتی ہے۔

لہٰذا اب حیسکو مینجمنٹ/ ایڈمن کو اس معاملے کی تحقیقات کرانی چاہیئے کہ الزام لگانے والے نے جو الزامات عائد کیئے ہیں؟ ان الزامات میں کتنی صداقت ہے؟ کیا سچ میں ایسا ہی ہوا ہے؟ اور جناب پرنسیپل ریجنل ٹریننگ کالج RTC حیسکو جامشورو صفدر میمن اس معاملے پر کس طرح Defend  کرتے ہیں یا ان کا مؤقف کیا ہے؟ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents