Header Ads Widget

ایڈیشنل ایگزیکٹو انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ کی حیسکو میں واپسی

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | 28 نومبر 2022

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد کے دور میں مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے ایڈیشنل ایگزیکٹو انجنیئر ڈاکٹر عمران احمد شیخ بالآخر ایک سال سے بھی زائد کا عرصہ میپکو میں رہنے کے بعد بالآخر حیسکو واپس پہنچ گئے۔

ان کو میپکو سے 11 نومبر 2022 کو حیسکو parent company  رلیو کردیا گیا اور 17 نومبر 2022 کو عمران شیخ نے حیسکو میں اپنی جوائننگ دیدی، اور اب وہ موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد خان سوہو کے ساتھ اکثر دکھائی دیتے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ وہ ڈپٹی مینجر ڈویلپمنٹ/ (پلاننگ) PMU، یا پھر حیسکو ڈپٹی مینجر اسٹور یا پھر پروجیکٹ ڈائریکٹر (کنسٹرکشن) یا پھر ایگزیکٹو انجنیئر TL ڈویژن کا کوئی عہدہ لیکر، کسی عہدے پر اپنی پوسٹنگ کروا لینگے۔ حیسکو میں شیخ کمیونٹی اور حیسکو (بی او ڈی) میں ان کی اچھی خاصی (پی آر) ہے اور مالی طور پر بھی وہ کافی مستحکم ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس بار وہ حیسکو میں چل پائیں گے یا نہیں؟

یاد رہے کہ اس سے پہلے سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد کا رائیٹ ہینڈ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کہ حیسکو میں سفارشی ٹرانسفر پوسٹنگ کروانے کے پیچھے عمران شیخ کا ہاتھ ہے۔ جبکہ دیکھا جائے تو ریحان حامد کے بعد سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کے وقت میں بھی سفارشی ٹرانسفر پوسٹنگ عروج پر تھی، تب حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن تھا، مگر عمران شیخ تو میپکو میں تھا، تو پھر اس وقت نور احمد سومرو کا رائیٹ ہینڈ کون تھا؟ جب کہ سفارشی ٹرانسفر پوسٹنگ کا سلسلہ تو اب بھی جاری ہے۔ 

اور یاد رہے کہ حیسکو میں بحالی کیلئے ریحان حامد نے اپنا کیس حیدرآباد ہائی کورٹ میں فیڈریشن کے فیصلے کے خلاف درجے کیا ہے، مگر ہائی کورٹ حیدرآباد میں شنوائی کے دوران ریحان حامد اکیلا جب کے فیڈریشن کی طرف سے پوری حیسکو مینیجمینٹ کورٹ میں دکھائی دیتی تھی، ریحان حامد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے دوران جو آفیسرز اس کے آگے پیچھے گھومتے دکھائی دیتے تھے، انہوں نے اس مشکل وقت میں ریحان حامد کو اکیلا اور تنہا چھوڑ دیا ہے۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ کیا ریحان حامد کی بھی حیسکو میں دوبارہ واپسی ہوتی ہے اور وہ اپنا کانٹریکٹ ٹینیوئر پورا کرینگے۔ سوال باقی ہے؟ 👉

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents