Header Ads Widget

ایف آئی اے نے حیسکو ڈپٹی ڈائریکٹر کنسٹرکشن عمران احمد شیخ کو گرفتار کر لیا!

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 17 اگست 2022

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جیسے ہی عمران شیخ میپکو سے حیسکو جوائن کیا، تو کچھ نا معلوم لوگ ان سے متعلق دفتر میں پوچھ گچھ کرنے آتے تھے، مگر ان کو موجود نہ پا کر واپس چلے جاتے اور خود کو موٹر والے اہلکار ظاہر کرتے۔

مگر ایک روز وہ جیسے ہی اپنے لطیف آباد حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر (کنسٹرکشن) کے دفتر میں داخل ہوئے تو وہ ہی لوگ عمران شیخ کو اپنی تحویل میں لیکر لے اڑے۔ 

بعد میں ان کی ایف آئی اے (کرائم سرکل) سرکل  حیدرآباد نے گرفتاری ظاہر کی اور ان پر لگائے گئے الزامات کی بناں پر ایف آئی آر بھی منظرِ عام پر لائی گئی۔ جس میں عمران شیخ پر جون 2021 میں ایف آئی سے کی جانب سے ان کے مالی اثاثاجات کے بارے میں کوئی جانکاری نہ دینا، اور اپنی آمدنی سے زائد اثاثاجات بنانا اور 12 سے زائد غیر ملکی دوروں پر پرائیویٹ پاسپورٹ کا استعمال کرنا جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ان کو چالان کر کے آنٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں پیش کر دیا ہے، جہاں سے مزید تفتیش کیلئے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائیگا۔

مگر ایف آئی اے کی اس کاروائی کے بعد سماجی شخصیات نے ایف آئی اے سے عمران شیخ کے علاؤہ دیگر حیسکو افسران کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثاجات، پراپرٹی اور کرپشن کے پر خاموشی اختیار کرنے سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں، حیسکو سول ڈویژن میں ایس ڈی او ہو کر ایگزیکٹو انجنیئر (سول) کا ناجائز عہدہ لیکر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور کرپشن کرنے پر ایس ڈی او (سول) ظفر سومرو کے خلاف نہ ادارتی کاروائی ہوئی ہے اور نہ ہی وفاقی تفتیشی اداروں ایف آئی اے اس اور نیب نے ظفر سومرو کے خلاف تاحال کوئی کاروائی کی ہے۔ 

اس کے علاؤہ سابقہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن نے ریحان حامد اور نور احمد سومرو کی CEO شپ میں جو سینکڑوں اور ہزاروں غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر کیئے اس سے متعلق بھی خاموشی اختیار کی گئی، اس کے علاؤہ مینجر ایم آئی ایس نادر علی خشک نے کمپیوٹر، پرنٹر اور لیپ ٹاپ خریداری میں ٹینڈر جاری کر کے حیسکو کو جو کروڑوں روپے کا چونا لگایا اس سے متعلق بھی اب تک کوئی تحقیقات نہیں کی گئی؟ تو پھر عمران شیخ کے خلاف کس کے کہنے پر یا پھر کس کے اشاروں پر کاروائی کی گئی اور باقی حیسکو اشرافیہ افسران و ملازمین کے خلاف قومی تفتیشی اداروں کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے؟ 

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. Yes there is no merit FIA should also investigate HESCO Other Officers and Officials assets like Zaffar Soomro, Noor Ahmed Soomro and etc

    جواب دیںحذف کریں

ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents