Header Ads Widget

سابقہ حیسکو ڈپٹی مینیجر (ٹی ایم پی) اور موجودہ ڈائریکٹر (لیگل) مانجھی خان پر غیرقانونی پروموشن دینے کا الزام

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | 22 دسمبر 2022

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مارچ 2022 میں ڈپٹی مینجر (ٹی ایم پی) حیسکو حیدرآباد اور موجودہ حیسکو ڈائریکٹر (لیگل) مانجھی خان ہنگورجو پر ایک کلاس فور ملازم کو قوانین سے ہٹ کر 02 اسکیل اضافی پروموشن دینے کا انکشاف ہوا ہے۔


مارچ 2022 میں ڈپٹی مینجر (ٹی ایم پی) حیسکو حیدرآباد مانجھی خان نے کلاس فور ملازمین کے پروموشن کا آفیس آرڈر جاری کیا تھا، جس میں 05 نائب قاصد اور ایک چوکیدار شامل تھا، جن کو کلاس-4 پروموشن یعنی میٹرک کی بناں پر 05 ملازمین کو نائب قاصد/چوکیدار سے اسٹور ہیلپر بی پی ایس-09 میں اور ایک نائب قاصد کاشف شیخ ولد ضیاء الدین کو اسٹاک کلرک بی پی ایس-11 کا پروموشن دیکر، باقی 05 ملازمین سے زیادتی اور نا انصافی کی انتہا کردی۔

اور اس معاملے کو راز میں رکھا گیا، اور اعتراض کرنے والے ملازمین کو دھمکیاں دیکر خاموش کروا دیا گیا۔ نائب قاصد سے اسٹاک کلرک بی پی ایس-11 میں پروموشن حاصل کرنے والا کاشف  شیخ اس سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر (وجیلینیس) کے دفتر میں۔ نائب قاصد تھا، جس کو پروموشن کے بعد مینجر مٹیریل مینجمنٹ حیسکو حیدرآباد کے دفتر میں مزید پوسٹنگ کیلئے رلیو کردیا گیا۔

تاہم اب جب یہ معاملہ زیادہ دیر چھپ نہیں سکا، اور منظرعام پر آ ہی گیا، تو سابقہ ڈپٹی مینجر (ٹی ایم پی) کے اہم عہدے پر فائز ہوکر ایک غیرقانونی پروموشن آرڈر جاری کر کے باقی ملازمین کے ساتھ نا انصافی کرنے پر موجودہ ڈائریکٹر (لیگل) مانجھی خان ہنگورجو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ان کی ایمانداری جو پہلے کس قدر محترم اور مقدم تھی، اب ایمانداری کا پول کھلنے پر ان کی اصلیت سامنے آنے کے بعد متعدد لوگ ان کی قابلیت اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے پر ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں اور ان کی ایمانداری اور ادارے سے مخلصی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

حیسکو میں ہر آئے دن ایسے غیرقانونی کام سر انجام دیئے جا رہے ہیں، جو آہستہ آہستہ اب منظرعام پر آ رہے ہیں، اور حیسکو ڈائریکٹر (ایس اینڈ آئی) اعجاز شیخ کی نا اہلی اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے والے افسران اور غیرقانونی پروموشن دینے والے افسران کو محفوظ راستہ دیکر ان کی انکوائری دبانے کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents