Header Ads Widget

آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد فیٹل ایکسیڈنٹ میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک نوابشاھ| 02 دسمبر 2022

ابلاگر ٹیم کو موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد کی حدود ڈیڑاں کے رہائشی محمد بخش دھاریجو کا فیٹل ایکسیڈنٹ کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔ 


جس کے بعد حیسکو کے متعلقہ عملے اور افسران کے خلاف علاقہ واسیوں کے احتجاج پر جی ایم (ٹیکنیکل) حیسکو حیدرآباد نے آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاضی احمد کے ایس ڈی او اللّٰہ ڈنو چانڈیو کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے، اور اس کے علاؤہ ایک سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ نے ایک اسسٹنٹ لائین محمد حنیف کو بھی سسپینڈ کر دیا ہے۔ 


یاد رہے کہ حیسکو میں ہائی ٹینشن اور ایل ٹی لائینز کی مقررہ وقت پر مرمت اور مینٹیننس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز فیٹل اور نان فیٹل ایکسیڈنٹ میں اضافہ ہو رہا ہے، اور انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ 


مگر حیسکو مینجمنٹ اتنے سارے حادثات رونما ہونے کے باوجود ٹرانسمیشن لائین کی بحالی اور مقررہ وقت پر مینٹیننس اور مرمت کرنے کیلئے نہ کوئی بجٹ مختص کر رہی ہے اور نہ ہی روٹن مینٹیننس پر کام ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے آئے دن انسانی جانوں کے ضائع ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کی ساکھ اور امیج شدید متاثر ہو رہا ہے۔























ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents