Header Ads Widget

حیسکو سی ای او مظفر علی عباسی کو 02 افسران اور ایک کلرک کی نوکری بحالی کیلئے نظرثانی اپیل!

 بلاگر نیوز حیدرآباد| اتوار| 22 جنوری 2023 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ظفر سولنگی نے اپنی 



جبری ریٹائرمنٹ کی سزا پر موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی کو نظرثانی اپیل پیش کردی ہے۔ ظفر سولنگی سابقہ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد کو سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریاض احمد پٹھان نے مورخہ 03 اکتوبر 2022 کو شوکاز میں لگائے گئے الزامات کی بناں پر جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی تھی۔ یاد رہے کہ ظفر سولنگی اس سے پہلے ماضی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کے خاص وفاداروں میں سے ایک رہ چکے ہیں۔ اس لیئے اس کے نوکری بحالی میں سب سے زیادہ چانسز ہیں۔

02۔ سابقہ ایس ڈی او اعجاز شیخ کو ہالا ایس ڈی او شپ کے دوران بجلی چوری بدعنوانی اور دیگر الزامات کی بناں پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا، اس کی ساری اپیلیں بھی رد کردی گئی تھیں، اور حتیٰ کہ سندھ ہائی کورٹ نے اس کی نوکری بحالی کی پٹیشن بھی خارج کردی تھی۔ جس کے بعد وہ شدید مایوس ہوکر رہ گیا، تھا مگر نئیں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کے آتے ہی اس نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور شیخ کمیونٹی افسران کی یہ کوشش ہے کہ کسی بھی طرح اعجاز شیخ کو دوبارہ نوکری پر بحال کروا دیا جائے۔ 

03۔ ایم ایچ جمالی سابقہ حیسکو (ایسٹبلشمنٹ کلرک) کو سابقہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن نے (سوشل میڈیا) استعمال کرنے کے الزامات کی بناں پر، مورخہ یکم اپریل 2022 کو نوکری سے جبری برطرف کردیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ وہ ایم ایچ جمالی ہے، جو 2017 سے مسلسل اب تک حیسکو میں ہونے والی کرپشن، بدعنوانی، بجلی چوری، لاقانونیت اور حیسکو ملازمین کے حقوق اور ان سے ناروا سلوک پر ایک (رجسٹرڈ) لیبر یونین کے پلیٹ فارم سوشل میڈیا پر اپنا آواز بلند کیئے ہوئے ہے۔ ایم ایچ جمالی نے بھی چیئرمین حیسکو (بی او ڈی) اور حیسکو چیف کو اپنی نوکری بحالی کیلئے نظرثانی اپیل جمع کروادی ہے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ نئیں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی ان 02 افسران اور ایک کلرک میں سے کس کو نوکری پر بحال کرتا ہے؟ یا پھر تینوں کو بحال کرتا ہے؟ یا پھر۔۔۔۔ اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents