Header Ads Widget

حیسکو کی تاریخ میں پہلی بار حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر، نوٹیفیکیشن جاری!

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد |13 جنوری 2022

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو اور موجودہ آزاد اور خودمختار حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر مظفر علی عباسی کو خلاء پورہ کرنے کیلئے مکمل طور عارضی بنیادوں پر وفاقی کابینہ کی طرف سے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کام کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جس کے بعد وزارت توانائی پاور ڈویژن اسلام آباد نے عارضی طور مظفر علی عباسی کا بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ حیسکو میں سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر علی عباسی کے پچھلے پیرڈ میں حیسکو میں جعلی بھرتیوں کے الزام میں انہیں اور سابقہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر 

علی انور جوکھیو کو جیل بھی جانا پڑا، جس کے بعد وہ کیس سے بری ہوکر، 2022 کی آخر میں پ پ اور (ن) لیگ کی ملی جلی وفاقی حکومت کے تعاون سے حیسکو  بورڈ آف ڈائریکٹرز بن گئے، جس عہدے پر اب تک براجمان ہیں اور اب ان کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کام سنبھالنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے بعد مظفر علی عباسی نے حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کی کرسی چھوڑ کر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کی کمانڈ سنبھال لی ہے، اور یہ نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی، حیسکو افسران اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے مظفر عباسی کو حیسکو ہیڈکوارٹر آ کر، مبارکباد کے ساتھ ساتھ مٹھائی اور سندھی ثقافت اجرک ٹوپی پہنانے اور سیلفیاں بنانے کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کچھ لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مظفر علی عباسی سیپکو چیت ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد ڈاوچ سے بھی سینیئر ہیں اور کمپنی کو ان سے زیادہ بہتر انداز میں چلانے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ 

جبکہ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے، کہ حیسکو میں جو کچھ بچا ہے، اب اس کا مظفر عباسی کے ذریعے صفایہ کرکے کمپنی کو معاشی طور مفلوج اور کھوکھلا کر کے نجکاری کی طرف جانے کا یہ ایک ڈیمو ڈزائین کیا گیا ہے۔ تاہم اب آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ نئیں اور عارضی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی ماضی کی غلطیوں کو دہراتے ہیں یا کمپنی کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے کوئی نئیں حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents