Header Ads Widget

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی کی سربراہی میں، حیسکو میں کرپشن کا ایک نیاں باب رقم

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد

انامہ نگار کے مطابق، چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی کی سربراہی میں ایکسین حیسکو (سول-ڈویژن) کے دفتر سے 20 کروڑ روپے سے بھی جعلی ٹینڈر اسکیم جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر (سول-ڈویژن) ظفر سومرو کے دستخط سے، نئیں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو  مظفر علی عباسی کی سربراہی میں حیسکو میں کرپشن کا ایک نیاں باب رقم ہوا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق ایس ڈی او حیسکو (سول) اور ایکٹنگ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول-ڈویژن) ظفر سومرو نے ایک ایسا ٹینڈر جاری کیا ہے۔ 

جس کی واپڈا کے متعلقہ ادارے چیف انجنیئر سینٹرل ڈیزائن آفیس واپڈا ہاؤس لاہور سے ڈرائینگ اپروول لیئے بغیر ہی پہلے 03 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ کیوں کہ منسٹری کی خصوصی ہدایات پر حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر عباسی کو 03 (آپریشن سرکلز) حیسکو آپریشن سرکل حیدرآباد، میرپورخاص اور نوابشاھ میں ٹرانسفارمر Reclamation Workshop ہنگامی بنیادوں پر بنانے کا خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی نے ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ڈویژن ظفر سومرو کی ملی بھگت سے اس بڑے پروجیکٹ میں بھاری کرپشن اور کمیشن کے عیوض اپنے ہاتھ صاف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 

ٹینڈر جاری کرتے وقت ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول-ورکس) ڈویژن میں جن واپڈا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔ وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

01۔ حیسکو کی 03 ایک آپریشن سرکل میں 01 عدد ٹرانسفارمر Reclamation Workshop بنانے کیلئے 03 کروڑ روپے سے بھی زائد رقم کے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری کس سے لی گئی ہے؟

02۔ حیسکو کی 03 آپریشن سرکلز میں ٹرانسفارمرز Reclamation Workshop کی چیف انجنیئر سینٹرل ڈیزائن آفیس واپڈا ہاؤس لاہور سے ڈرائنگ اور منظوری لینے سے پہلے ہی ظفر سومرو ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول-ڈویژن)  کو ٹینڈر جاری کرنے کا اختیار کس نے دیا؟

03۔ جب اس وقت حیسکو سول ڈویژن میں نہ ڈرافٹ مین ہے، نہ سب انجنیئر ہے، مینجر سول ڈویژن کی پوسٹ خالی ہے، چارج ڈائریکٹر (سی ایم اینڈ او) کے پاس ہے، تو اس 03 کروڑ روپے سے زائد صرف ٹرانسفارمرز Reclamation Workshop کے ٹینڈر جاری کرنے سے پہلے Estimation  اور Vetting  کس نے کی؟ کیا یہ سارے اختیارات ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ڈویژن ظفر سومرو کے پاس ہیں؟ جو دراصل اس وقت بھی ایس ڈی او (سول) سب ڈویژن آفیسر ہے، جس کو سیاسی اور سفارشی بناں پر ایگزیکٹو انجینئر حیسکو (سول) ڈویژن کی زبردستی اضافی چارج دیدی گئی ہے۔ 

04۔ کیا حیسکو GLI Shed  ٹرانسفارمر Reclamation Workshop کیلئے 03 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا ٹینڈر جاری کرنا، کرپشن اور کمیشن کے حصول کیلئے حیسکو کی اتنی بڑی رقم ضائع کرنا کرپشن اور کمیشن کے زمرے میں نہیں آتا؟

05۔ کیا چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی جو خود اپنے دور میں میپکو، گیپکو، سیپکو اور حیسکو میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسکینڈلز میں ملوث رہا ہے، اور سزائیں بھگت چکا ہے، کیا کمپنی کا زمہ دار افسر ہونے کے ناطے اتنی بڑی رقم کا ٹینڈر جاری کرنے سے متعلق ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ڈویژن سے جواب طلب کیوں نہیں کرتا؟ یا پھر اس کو اتنے بڑے کرپشن اسکینڈل کا پتا ہی نہیں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents