Header Ads Widget

عبداللطیف نظامانی کے بیٹے عزیز نظامانی کی حیسکو میں جعلی بھرتی کا معاملہ سنگین ہوگیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیسکو جعلی بھرتی

مورخہ 24 فروری 2023 بروز جمعتہ المبارک کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی، جو حیسکو کے ایک رٹائرڈ آفیس سپریٹینڈنٹ سفیر خان نے شیئر کی ہے۔ 

جس کی بناں پر اس نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی چیئرمین اور صوبائی صدر عبداللطیف نظامانی کے بیٹے عزیز نظامانی کی کم عمری میں 02 مرتبہ حیسکو میں اپائنٹمنٹ کا الزام لگایا، اور ساتھ ہی کچھ ڈاکیومنٹل انفارمیشن رکارڈ بھی پیش کیا۔ جس میں پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (پی ایم یو) پر ایک انجان شخص کی طرف سے درج کی گئی شکایت کا حوالہ ہے۔ جو ایف آئی اے کو انکوائری کرنے سے متعلق ہے۔ 

دوسرے ڈاکیومنٹ میں عبداللطیف نظامانی کے بیٹے عبدالعزیز نظامانی جو اس وقت حیسکو اسٹور سائیڈ ڈپٹی مینجر گریڈ-18 کا آفیسر ہے، اور غوث بخش جتوئی جو ڈپٹی مینجر گریڈ-18 کا آفیسر ہے، دونوں کی سینیارٹی انفارمیشن ہے۔ جو سابقہ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر عثمان میمن کی دستخط سے جاری کردی گئی تھی۔ تیسرا ڈاکیومنٹ ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات پر حیسکو میں ان دو افسران عبدالعزیز نظامانی کی کم عمری یعنی 14 اور 16 سال کی عمر میں 02 مرتبہ حیسکو میں بھرتی اور غوث بخش جتوئی ڈپٹی مینجر گریڈ-18 کی حیسکو میں 37 سال کی عمر میں بھرتی سے متعلق حیسکو انتظامیہ کی طرف سے مقرر کی گئی انکوائری کمیٹی کا لیٹر ہے۔ 

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ایف آئی اے سے نامعلوم شخص کی اس کمپلینٹ پر حیسکو انتظامیہ کس قدر میرٹ پر انکوائری کرتی ہے؟ کیوں کہ نظامانی نے اپنا تو پورا خاندان حیسکو میں بھرتی کروادیا چھوٹی بڑی عمر میں مگر رٹائرڈ حیسکو ملازمین کے بچے نوکری کے انتظار میں 40 چالیس سال کے ہوگئے، اور آج گلیوں میں بے روزگار بھٹک رہے ہیں اور چنے بیچ رہے ہیں۔ حیسکو میں یہ اس نوعیت کا کوئی پہلا کیس نہیں ہے، لیکن یہ کیس پہلی مرتبہ (پی ایم یو) پورٹل سے سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہوا ہے۔ 


جس نے اس وقت عبداللطیف نظامانی اور اس کے بیٹے عبدالعزیز نظامانی کیلئے ایک مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے فوراً بعد آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کی مرکزی قیادت اور دیگر یونین عہدیداران بھی نظامانی کے بیٹے کی جعلی اور کم عمری میں حیسکو میں بھرتی پر شدید غم و غصّے اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور پوسٹ پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس کے علاؤہ یہ معاملہ ایف آئی اے کے پلیٹ فارم سے  چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی اور حیسکو انتظامیہ کیلئے اس وقت ایک (ٹیسٹنگ کیس) بن چکا ہے۔ جس کی بناں پر حیسکو انٹرنل انکوائری کمیٹی بھی اس وقت شدید دباؤ میں نظر آ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ براہِ راست دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents