Header Ads Widget

حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر سول ورکس ڈویژن ظفر سومرو کی بی ٹیک آنرز ڈگری مشکوک قرار

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک حیدرآباد | نامہ نگار 

ایس ڈی او حیسکو سول سب ڈویژن-2 اور موجودہ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ورکس ڈویژن) ظفر سومرو کی بی-ٹیک آنرز ڈگری تسلیم شدہ یونیورسٹی اور (ایچ ای سی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے غیر تصدیق شدہ قرار 

ظفر سومرو کی جعلی ڈگری کے متعلق حیسکو انتظامیہ کو لکھے گئے مختلف لیٹرز بھی سامنے آگئے، جن کا حیسکو انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ 

سابقہ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن اور ڈپٹی مینجر ٹی ایم پی حیسکو کے مابین لکھے گئے لیٹرز بھی منظرعام پر آگئے، جن میں ظفر سومرو کی بی-ٹیک آنرز ڈگری کے تصدیق شدہ ہونے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا، مگر حیسکو میں اپنا سیاسی و سفارشی اثر و رسوخ کی بناں پر جعلی اور مشکوک بی-ٹیک آنرز ڈگری کی بناں پر نہ صرف اپنا جعلی پروموشن کروایا، بلکہ بی-ٹیک آنرز ڈگری کی بنیاد پر، 

حیسکو سے لاکھوں روپے ڈفرنس بل بھی بٹورا، جب حیسکو انتظامیہ سے ظفر سومرو کی بی-ٹیک آنرز ڈگری کی تصدیق کے متعلق پوچھا گیا، تو حیسکو انتظامیہ نے معاملہ گول مول کردیا۔ یاد رہے کہ ظفر سومرو کی بی-ٹیک آنرز ڈگری (ایچ ای سی) سے غیر تصدیق شدہ ہونے کے باجود ماہانہ 10000 دس ہزار روپے اسپیشل الاؤنس بھی وصول کر رہا ہے۔ بی-ٹیک آنرز میں داخلہ لیتے وقت2011 میں حیسکو سے صرف 92 بانوے دن کی چھٹی لی، جبکہ بی-ٹیک آنرز ڈگری 02 سالہ ریگیولر تعلیمی پروگرام ہے، اور کم سے کم بھی ایک سرکاری ملازم کو 365 دن یعنی ایک سال کی چھٹی درکار ہوتی ہے، تاکہ وہ ریگیولر کلاس اٹینڈ کر سکے اور 75 فیصد حاضری یقینی بنا سکے۔ جبکہ ظفر سومرو نے 92 دن کی چھٹی منظور کروائی، اس میں سمر ویکیشن بھی شامل ہے، اور ان 92 دنوں میں وہ کالج/ یونیورسٹی میں ریگیولر کلاس اٹینڈ کرنے کے بجائے حیسکو دفتر میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا رہا اور اسی پیرڈ میں فل تنخواہ، کنوینس الاؤنس اور ٹی اے ڈی اے بھی حیسکو سے وصول کرتا رہا ہے۔ جس کے تمام تر ثبوت موجود ہیں۔ جس کی بناں پر پیغام یونین نے بھی حیسکو انتظامیہ کو ظفر سومرو کی جعلی بی-ٹیک ڈگری کی انکوائری اور تفتیش سے متعلق حیسکو کو متعدد بار لکھا، مگر حیسکو انتظامیہ نے اس معاملے کو گول مول کر دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents