Header Ads Widget

حیسکو سول (ورکس ڈویژن) کروڑوں روپے کے ورک ٹینڈر من پسند ٹھیکیداروں کے حوالے

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مورخہ 08 فروری 2023 کو موجودہ جڑتو ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن ظفر سومرو نے اپنے دستخط سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا، 

جس میں لکھا کہ ٹینڈر نمبر 23-2022 میں سیریل نمبر 75 سے 117 تک کے ٹینڈر (تکنیکی وجوہات) کی بناں پر کینسل کیئے جاتے ہیں۔ جو PPRA قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ وجہ تھی صرف اور 5000000 پچاس لاکھ اور + 2000000 بیس لاکھ روپے کی رشوت خوری اور کمیشن کی بناں پر وہ 12 ٹینڈر اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو اوارڈ کرنا، اور باقی عام ٹھیکیداروں کو اندھیرے میں رکھ کر، ٹینڈر کینسیلیشن کا نوٹیفکیشن دکھانا۔

01۔ حیدرآباد کے ٹھیکیدار انیل کمار کو 2000000 بیس لاکھ روپے رشوت اور کمیشن کی بناں پر کینسل کیئے گئے 12 میں سے 05 ٹینڈر اوارڈ کیئے گئے۔ 

02۔ ٹھیکیدار ایم ایس فیاض، رحمت اینڈ سنز، عبدالکریم، مہران کانٹریکٹر، اور شالمانی روڈ کا ٹھیکہ فیضان قلندر کانٹریکٹر کو اوارڈ کرنے کے بدلے 5000000 پچاس لاکھ روپے رشوت اور کمیشن میں سودا طئے ہوا۔

01۔ ظفر سومرو اس وقت ایس ڈی او (سول) ہے جس کو تیسرے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نے رشوت اور کمیشن خوری کی بناں پر انتہائی اہم پوسٹ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول (ورکس ڈویژن) کے انتہائی اہم عہدے پر زبردستی بٹھایا ہوا ہے، 

جو فنانشل پاورز نہ ہونے کے باوجود ٹینڈر اسکیم خود اپنے دستخط سے جاری کرتا ہے، پھر اپنی مرضی کے کچھ ٹینڈر اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کیلئے کینسل کرتا ہے، یا ان کی ڈیٹ ایکسٹینشن کرتا ہے 2021 سے سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حامد کے پیرڈ سے اب تک ایک میٹرک پاس ایس ڈی او حیسکو سول کے کروڑوں روپے کے ٹینڈر جاری کر  کے حیسکو کو کروڑوں روپے کا قرضہ بناتا جا رہا ہے، اس کی کرپشن اور کمیشن کی وجہ سے حیسکو روزانہ معاشی طور تباہ و برباد ہوتا جا رہا ہے۔ 

حال ہی میں جب ایک ساتھ 13 ٹینڈر کینسل کرنے کا غیر نوٹیفکیشن جاری کیا، جب دراصل اخبار میں چھپوانا لازمی تھا، مگر حقیقت میں وہ ٹینڈر کینسل نہیں ہوئے اور صرف کینسل کا بہانہ بناکر نا پسندیدہ ٹھیکیداروں کو اندھیرے میں رکھ کر، اپنے پسندیدہ ٹھیکیداروں کو بھاری کمیشن کے عیوض کروڑوں روپے کی ٹینڈر نشان لگا کر اوارڈ کر دیئے، جس کی کاپی بلاگر نیوز کو موصول ہوتے ہی حیسکو سول (ورکس ڈویژن) کے  دیگر ٹھیکیداروں میں کھل بلی مچ گئی۔ 

اور جب کچھ ٹھیکیداروں نے 12 ٹینڈر کینسل کرنے کی وضاحت پوچھیں تو ان کو جواب دیا کہ یہ مخصوص ٹینڈر سی ای او حیسکو کے اپنے ہیں، جو وہ اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو دینگے۔ جس پر ٹھیکیدار خاموش رہنے کے بجائے ظفر سومرو کے پول کھولنے کیلئے اب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ حیسکو سول ورکس ڈویژن میں ظفر سومرو کو موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی خاص پشت پناہی حاصل ہے، جس کی بناں پر وہ اپنی شہنشاہیت برقرار رکھتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents