Header Ads Widget

ایس ڈی او حیسکو آپریشن نوابشاھ-1 زماں بھٹی کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا آپریشن

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک| نوابشاھ

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی، سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ ذوالفقار علی میمن اور ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ دیدار چنہ کی خصوصی ہدایات پر، 

ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو نوابشاھ-1 زماں بھٹی کی سربراہی میں DCO اسٹاف کے ہمراہ آج صبح مورخہ 09 مارچ 2023 بروز جمعرات نوابشاھ شہر کے مختلف علاقوں جمشید کالونی، آصف کالونی، سانگھڑ روڈ اور خاصخیلی کالونی میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ 

ہزاروں کی تعداد میں کنڈے کاٹ کر، پی وی سی کوائل حیسکو ٹیم اپنے ساتھ تحویل میں لیکر، اعلیٰ افسران کی خصوصی ہدایات پر حیسکو کے متعلقہ اسٹور میں MRN کروانے پہنچ گئی۔ حیسکو کے اعلیٰ افسران کی طرف سے حیسکو نوابشاھ-1 کے ایکٹنگ ایس ڈی او زماں بھٹی کو اپنے اسٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے سراہا گیا۔ 

یاد رہے کہ زمان بھٹی لائین سپریٹینڈنٹ-1 ہے، جو متعدد آپریشن سب ڈویژن میں بطور ایکٹنگ ایس ڈی او اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکا ہے اور قائد عوام یونیورسٹی نوابشاھ سے الیکٹریکل انجینیرنگ میں بیچلر پاس کر کے حیسکو میں میرٹ پر بھرتی ہونے والوں میں شامل ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents