Header Ads Widget

حکومت کا 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو وفاق سے صوبوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک| اسلام آباد

پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دفتر سے  ڈاکٹر سید توقیر شاھ کے دستخط سے مورخہ 17 مارچ 2023 کو ایک لیٹر جاری ہوا ہے۔ 

جس کا سبجیکٹ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کو وفاق سے صوبوں کے حوالے کرنے سے متعلق ہے اور لیٹر کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس پر فوری پیپر ورک مکمل کر کے عمل درآمد کروانے کیلئے 07 وفاقی مںسٹرز اور 05 وفاقی سیکریٹریز پر مشتمل 12 رکنی کمیٹی تشکیل دیکر، کمیٹی کو  یہ ٹاسک حوالے کردیا گیا ہے اور 

کمیٹی نے اس معاملے پر تیزی سے کام کرنا شروع کردیا ہے، پہلے مرحلے میں پیپر ورک مکمل کیا جائیگا اور ک

پھر جیسے ہی پیپر ورک مکمل ہو جائیگا، تو وفاقی کابینہ سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو وفاق سے صوبوں کو منتقل کرنے کی منظوری لی جائیگی اور پھر لوڈ مینجمنٹ اور بجلی چوری کی ذمہ داری بھی صوبوں پر عائد ہوگی۔ 

ایسا لیٹر مورخہ 17 مارچ 2023 کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے پرنسیپل سیکریٹری ڈاکٹر سید توقیر شاھ کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

تقسیم کار کمپنیوں میں پنجاب سے پانچ، خیبرپختونخواہ سے پیسکو اور ٹیسکو، بلوچستان سے کیسکو اور سندھ سے حیسکو اور سیپکو شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents