Header Ads Widget

بجلی چوری میں ملوث حیسکو لائین سپریٹینڈنٹ اور میٹر سپروائیزر پر لاکھوں روپے رکوری عائد

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیسکو ہیر آباد سب ڈویژن کے 02 حیسکو اہلکاروں کو، حیدرآباد بائی پاس پر موجود مشیر و معروف شاہین شنواری ہوٹل کو ڈیوئل سپلائی جعلی کنیکشن اور چوری بجلی سپلائی کرنے پر سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد عبدالغفور شیخ نے سزا کے طور ٹوٹل 956507 نو لاکھ چھپن ہزار پانچ سو سات روپے کی رکوری ڈال دی۔ جس میں سے ایم-ایس-2 لیاقت علی نائچ نے 38400 اڑتیس ہزار چار سو روپے اور راشد سیال نے 29200 انتیس ہزار دو سو روپے یعنی ٹوٹل 67600 ستسٹھ ہزار چھ سو روپے رکوری کی مد میں بروقت ادا کیئے اور بقایہ رقم کیلئے چیف فنانشل آفیسر کو لیاقت علی نائچ کی ماہانہ تنخواہ میں سے 19200 انیس ہزار دو سو روپے اور راشد علی سیال کی تنخواہ سے 14600 چودہ ہزار چھ سو روپے ماہانہ وصولی کرنے کا تحریری لیٹر جاری کردیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ واقعی یہ رکوری ان ملازمین کی تنخواہ سے باقاعدہ ہر مہینے کٹوتی ہو کر DR کی صورت میں حیسکو کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے، یا یہ صرف محض لوگوں کو دکھانے کیلئے لیٹر ایک خانہ پوری ہے۔ 

حیسکو سپریٹینڈنگ انجنیئر عبدالغفور شیخ نے احتساب کا اعلیٰ مثال قائم کردیا۔

شاہین شنواری ہوٹل بائی پاس روڈ حیدر آباد کو چوری بجلی چلانے میں ملوث لائین سپریٹینڈنٹ-1 راشد سیال پر 454670 چار لاکھ چون ہزار چھ سو ستر روپے اور میٹر سپروائیزر لیاقت علی نائب پر 501738 پانچ لاکھ ایک ہزار سات سو اڑتیس روپے کی رکوری ڈال کر چیف فنانشل آفیسر کو کٹوتی کرنے کا لیٹر بھی جاری کردیا گیا۔ 




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents