Header Ads Widget

مظفر علی عباسی کی حیسکو میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعیناتی، کورٹ میں چیلنج

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک| سکھر

حیسکو چیف کی مقرری غیرقانونی قرار، شہری نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پٹیشن دائر کردی، حسیکو چیف مظفر عباسی کی تعیناتی سمیت سیپکو چیف سعید ڈاوچ کی نوکری بھی خطرے میں پڑ گئی...!! 

ثناء اللہ تھیبو نامی شخص نے پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ماضی میں دوران ڈیوٹی حسیکو چیف مظفر عباسی کو کرپشن الزام میں ہٹایا گیا تھا، جس کے بعد نیب میں پلے بارگین کرکے مظفر عباسی آزاد ہوئے۔ 

پٹیشنر کے مطابق مظفر عباسی کے خلاف ایف آئی اے میں بھی کیس دائر ہے، ریٹائرڈ ہونے کے بعد اسی دوبارہ کراچی کی با اثر شخصیت کے کہنے پر مقرر کیا گیا ہے، عدالت نے پٹیشن کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیکریٹری پاور، چیف کمرشل افسر حسیکو و دیگر کو 6 اپریل کو طلب کر لیا ہے، ذرائع سے معلوم ہوا کہ حیسکو چیف مظفر عباسی کو ریٹائرڈ ہونے کے باوجود سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست انور مجید کے کہنے پر دوبارہ مقرر کیا گیا ہے۔ 

ایسی پٹیشن کے بعد سیپکو چیف سعید ڈاوچ کی تعیناتی بھی سوالیہ بن گئی ہے، کیونکہ سعید ڈاوچ کو بھی ریٹائرڈ ہونے بعد دوبارہ مقرر کیا گیا ہے، حسیکو اور سیپکو چیف سمیت ملک بھر میں پرائیویٹ چیفس کی تعیناتی پاکستان تحریک انصاف کی دؤر حکومت میں شروع ہوئیں، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ حکومت بننے کے بعد تمام پرائیویٹ چیفس کو ہٹایا گیا، صرف سندھ میں انور مجید کی سفارش پر حیسکو چیف مظفر عباسی اور سیپکو چیف سعید احمد ڈاوچ تاحال مقرر ہیں۔۔۔!!! 

یاد ہے کہ اس سے پہلے مظفر علی عباسی کو غیرقانونی طریقے سے بورڈ آف ڈائریکٹر بنایا گیا اور پھر ایک بار قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک بورڈ آف ڈائریکٹر کو، حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ملی مشاورت سے غیرقانونی طور 03 مہینے کیلئے عارضی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مقرر کردیا گیا ہے۔ جو مدت اپریل شروع ہوتے ہی ختم ہو جائیگی اور دوسری طرف کورٹ کیس بھی رجسٹر ہو چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے وقت میں منسٹری آف اینرجی اینڈ پاور ڈویژن اسلام آباد اور حیسکو مینجمنٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کونسی حکمت عملی اپناتے ہیں۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents