Header Ads Widget

حیدرآباد حیسکو ہیڈکوارٹر میں گریڈ-18 آفیسرز کو گریڈ-19 میں ترقی، پوسٹنگ آرڈر جاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق 12 حیسکو افسران کو گریڈ-18 سے 19 میں پروموشن ترقی، پوسٹنگ آفیس آرڈر جاری۔ 

حیسکو ہیڈکوارٹر میں پروموشن حاصل کرنے والے افسران کو پروموشن آرڈر دینے کی تقریب، چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی اور دیگر اعلیٰ افسران نے پروموشن حاصل کرنے والے 12 حیسکو افسران کو اپنے ہاتھوں سے پروموشن اور پوسٹنگ آرڈر دیئے۔ اس موقعے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی نے ان افسران کو خاص ہدایت کی کہ آپ سب 

حیسکو کی ترقی اور عوام اور ملازمین کے بہتر مفاد میں کام کرینگے اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی کرینگے۔ پروموشن لینے والے افسران نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کا شکریہ ادا کیا۔ حیسکو ہیڈکوارٹر معلومات عامہ کے شعبے کی طرف سے، حیسکو ہیڈکوارٹر کی براہ راست تقریب کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ 

پروموشن لینے والے انجنیئرز کیڈر کے افسران میں 01۔ سینیئر انجنیئر جلال الدین عباسی کو گریڈ-19 میں سپریٹینڈنگ انجنیئر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ 02۔ سینیئر انجنیئر امیر احمد میمن کو گریڈ-19 میں سپریٹینڈنگ انجنیئر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، 03۔ سینئر انجنیئر مشتاق احمد دایو کو گریڈ-19 میں 

ترقی دیدی گئی، 04۔ سینئر انجنیئر رمیش کمار کو گریڈ-19 میں ترقی دیدی گئی، 05۔ سینیئر انجنیئر سہیل احمد شیخ کو گریڈ-19 میں ترقی دیدی گئی، 06۔ سینیئر انجنیئر فرمان علی ڈاہانی کو گریڈ-19 میں ترقی دیدی گئی، 07۔ سینیئر انجنیئر عقیل نور میمن کو گریڈ-19 میں ترقی دیدی گئی، 08۔ سینئر انجنیئر اعجاز احمد شیخ کو گریڈ-19 میں ترقی دیدی گئی، 09۔ سینئر انجنیئر احمد سراز خان کو گریڈ-19 میں ترقی دیدی گئی۔

اور حیسکو سول انجنیئر کیڈر کے حافظ بدرالدین شیخ کو گریڈ-18 سے گریڈ-19 میں مینجر حیسکو (سول) کے عہدے پر ترقی اور پوسٹنگ آرڈر جاری کردیا گیا۔ 

حیسکو آڈٹ کیڈر کے محمد اقبال منصوری کو سینئر آڈٹ آفیسر گریڈ-18 سے گریڈ-19 میں مینجر (انٹرنل آڈٹ) کے عہدے پر ترقی اور پوسٹنگ آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

اور کمرشل کیڈر کے ذکی مختار کو ڈپٹی مینجر گریڈ-18 سے گریڈ -19 میں مینجر کمرشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی اور پوسٹنگ آرڈر جاری کردیا گیا۔ 












































ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents