Header Ads Widget

حیسکو میرپورخاص رٹائرڈ ایس ڈی او سرکل ٹاسک فورس ٹیم میں شامل، وڈیو وائرل

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |میرپورخاص 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 05 تاریخ 2023 کو آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص ٹاسک فورس ٹیم اسسٹنٹ لائین مین غلام رسول عباسی کے ساتھ ایک رٹائرڈ ایس ڈی او ریاض عباسی کو پاور اور ایم ڈی آئی کنیکشن چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وضاحت طلب کرنے پر بات کر گول مول کرتا رہا۔

دوبارہ مورخہ 06 اپریل 2023 کو آپریشن سب ڈویژن حیسکو میرواہ گورچانی میں بیچ نمبر:02 بھینس کالونی کے علاقے میں کنیکشن چیکنگ کرتے ہوئی دوسری وڈیو وائرل ہوئی جو سرکل ٹاسک فورس ٹیم نے خود بڑی دیدہ دلیری سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔ 

رٹائرڈ عملے یا ایس ڈی او کا سرکل ٹاسک فورس میں کیا کام ہے؟ پاور کنیکشن اور ایم ڈی آئی کنیکشن اور ریڈنگ چیک کرنا یہ سب ایس ڈی او کی زمہ داری ہے۔ مگر افسوس کہ یہ وڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود حیسکو کے اعلیٰ افسران نے اس معاملے کا کوئی نوٹیس نہیں لیا۔

اور یہ تصاویر اور وڈیوز سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص امیر احمد میمن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ کہ حاضر سروس اسٹاف اور افسران کے ہوتے ہوئے ان کی سب ڈویژن میں رٹائرڈ عملہ اور رٹائرڈ ایس ڈی اوز پاور کنیکشن کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب کہ حاضر سروس عملہ اور افسران نا اہل ہیں یا پھر یہ سب حیسکو کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔ 

حیسکو میرپورخاص عوام نے رٹائرڈ عملے اور ایس ڈی اوز کے ہمراہ میں حاضر سروس حیسکو اہلکاران ساتھ کام کرنے کو ادارے کیلئے نقصان دے اور باعث شرمندگی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ سرکل ٹاسک فورس اور دیگر حیسکو دفتروں سے رٹائرڈ اور پرائیویٹ مافیہ کو نکال کر باہر کیا جائے، کیوں کہ وہ عوام الناس سے بجلی بلوں کی مد میں ناجائز مطالبات کرتے اور تنگ کرتے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents