Header Ads Widget

حیسکو افسران کے بنگلوز کی مرمت کے نام پر لاکھوں روپے کی کرپشن، معاملہ انکوائری تک پہنچ گیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مینجر ایچ آر ناصر خان نے مورخہ 24 فروری 2023 کو ایک انکوائری کمیٹی کا لیٹر جاری کیا، جس میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن قاسم آباد میں واقع حیسکو افسران علی خان جمالی اور شفیق میمن اور نادر خشک کے بنگلوز کی رپیئر اینڈ مینٹیننس پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

انکوائری کمیٹی کا کنوینیر مینجر (ایس اینڈ آئی) اعجاز شیخ اور مینجر (کارپوریٹ اکاؤنٹس) غیاص الدین اور ڈائریکٹر واپڈا (سول) واپڈا ساؤتھ محرم بروہی کو انکوائری کمیٹی کا میمبر مقرر کردیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہے، کہ 07 دن کے اندر معاملے کی صاف اور شفاف تحقیقات کرکے ذمیدار افسران کے خلاف رپورٹ پیش کرے۔ 


اسی سلسلے میں حیسکو مینجر (ایس اینڈ آئی) کا ایک رمائینڈر لیٹر بھی سامنے آیا ہے، جس میں مینجر MIS نادر خشک اور ڈپٹی مینجر (سروسز) علی خان جمالی کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے اور مورخہ 13 اپریل 2023 کو انکوائری کمیٹی کو بنگلوز وزٹ کروانے اور انکوائری کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے حیسکو مینجر (ایس اینڈ آئی) کنوینیر انکوائری کمیٹی کی حیثیت میں مذکورہ افسران کو مورخہ 27 مارچ 2023 اور 31 مارچ 2023 کو انکوائری کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے کیلئے ڈپٹی مینجر (سروسز) علی خان جمالی اور مینجر MIS نادر خشک کو 02 لیٹر لکھ چکے ہیں۔ 

جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ بالا افسران انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے کترا رہے ہیں یا جان بوجھ کر انکوائری کمیٹی کو نظر انداز کر رہے ہیں جو سراسر حیسکو ڈسیپلنری رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جس کا مطلب ہے کہ مینجر MISنادر خشک اور ڈپٹی مینجر (سروسز) علی خان جمالی کے بنگلوز میں لاکھوں روپے زینت و آرائش کا انتہائی نفیس اور مہنگا کام ہوا ہے، اور اس لیئے وہ انکوائری کمیٹی کو اپنے بنگلوز وزٹ کروانے سے ڈر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ پی ایم ڈی یو کمپلینٹ میں حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کے بنگلو کا ذکر بھی ہے، تاہم انکوائری میں صرف 02 افسران علی خان جمالی اور نادر خشک کے بنگلوز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر کو کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents