Header Ads Widget

حیسکو میں ایف آئی اے کی کارروائی، ایک آفیسر سمیت 03 حیسکو اہلکاروں کی گرفتاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک| حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق کچھ عرصہ پہلے حیسکو ریجنل اسٹور نوابشاھ میں ایک شخص کی شکایت پر ایف آئی اے انکوائری کر رہی تھی، جس میں الزام تھا کہ حیسکو ریجنل اسٹور کا مٹیریل بیچا جا رہا ہے۔ 

ایف آئی اے کو ابتدائی مراحل میں حیسکو ریجنل اسٹور نوابشاھ کے رکارڈ میں ہیرا پھیری اور ٹیمپرنگ کے ثبوت ملے تھے۔ جس کی بناں پر تحقیق کے دائرے کو بڑھایا گیا، تو یہ بات سامنے آئی کہ  11 کے وی آنٹ کنڈکٹر کے رکارڈ اور بن کارڈ اور فزیکل چیکنگ کی ویری فکیشن میں فرق صاف ظاہر تھا۔ جس کی بناں پر الزام لگایا گیا کہ تقریباً 20000 بیڈ ہزار میٹر کے قریب آنٹ کنڈکٹر بیچا گیا ہے۔ تاہم حیسکو اہلکاروں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا، اور اس کو رکارڈ کی غلطی قرار دیا۔ 

جس کے بعد ایف آئی اے نے اچانک کچھ عرصہ پہلے ہی رٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو نوابشاھ محمد پناہ پرھیاڑ سمیت سینیئر اسٹور کیپر نوید، سینیئر اسٹور کیپر جیلانی اور جونیئر اسٹور کیپر اظہر انعام قریشی پر مورخہ 29 اپریل 2023 کعلو ایف آئی آر درج کر کے  30 اپریل 2023 کو رات دیر کو کاروائی کرتے ہوئے تحویل میں لیکر ایف آئی اے سیل منتقل کردیا ہے۔ جس کے بعد اطلاعات ہیں کہ سابقہ ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو نواب شاہ محمد پناہ سمیت جونیئر اسٹور کیپر اظہار انعام قریشی اور سینئر اسٹور کیپر جیلانی کا اچانک شگر لیول بڑھ گیا اور بی پی شوٹ کر گیا، جس کی بناں پر تینوں کو پولیس کے سخت پہرے میں ایمرجنسی میں سول ہاسپیٹل نوابشاھ منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

اس سارے معاملے کے بعد حیسکو میں اس وقت افراء تفری کا ماحول ہے، مگر اب بھی حیسکو سول ورکس ڈویژن میں کروڑوں روپے کرپشن کرنے والے ظفر سومرو کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ ظفر سومرو کے خلاف حیسکو مینجمنٹ خود بڑی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے حیسکو کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور عوام اور میڈیا میں حیسکو کی بدنامی ہو رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents